دروازہ بند ہو گیا ہو یا گاڑی کی بریک فیل ہو جائیں۔۔ جانیں ان 4 ایمرجنسی حالت میں خود کو بچانے کے آسان طریقے

ہماری ویب  |  Apr 05, 2021

اکثر اوقات انسان ایسی صورتحال میں پھنس جاتا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کیا کیا جائے۔ وہ حالت زیادہ سنگین نہیں ہوتی لیکن انسان کے اعصاب قابو میں نہیں رہتے جس کی وجہ سے معاملات سنبھلنے کے بجائے بگڑ جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی 4 مشکل صورتحال سے نکلنے کے کچھ طریقے بتانے والے ہیں جو یقیناً آپ کے کام آئیں گے۔

پانی میں ڈوبنے لگیں تو

سب سے پہلے تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سوئمنگ پول یا سمندر میں جینز کی پینٹ پہن کر جائیں تاکہ مشکل پیش آنے کی صورت میں محفوظ رہ سکیں۔ اگر آپ ڈوبنے لگیں تو فورا اپنی پینٹ اتاریں اور اسے ٹانگوں کی طرف سے گرہ لگا لیں۔ پھر اسے گلے میں ڈال لیں، سامنے والی سائیڈ کو کھول لیں تاکہ اس میں پانی بھر جائے۔ تصویر کی مدد سے آپ سمجھ سکتے ہیں۔

بریک فیل ہو جائیں تو

اگر گاڑی کی بریک نہ لگ رہی ہو تو کوشش کریں کہ زور زور سے ہارن بجائیں تاکہ کوئی بھی شخص گاڑی کے قریب نہ آئے اور لوگوں کو اندازہ ہو سکے کہ گاڑی کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔ پھر آہستہ آہستہ گئیر کو روکیں، ایسا کرنے سے گاڑی کی رفتار کم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ آپ ایمرجنسی بریک بھی لگا سکتے ہیں۔

کمرے کا یا کہیں اور کا دروازہ بند ہو جائے تو

دروازہ بند ہونے پر لوگ اسے پاؤں مار کر کھولنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ناکام ہو جاتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک خاص جگہ پر پاؤں نہیں مار رہے ہوتے۔ تصویر سے اندازہ لگائیں۔

شاپر سے رسی بنائیں

کہیں بھی آپ کو رسی کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو ایسے میں آپ شاپر کی مدد سے رسی بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More