دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی پرانی مشہور اداکارائیں اپنی جوانی میں کیسی دکھائی دیتی تھیں؟ ان تصاویر میں پہچاننا مشکل

ہماری ویب  |  Apr 06, 2021

پاکستانی شوبز صنعت میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماضی کی نامور اداکارائیں جیسی آج نظر آتی ہیں، ماضی میں بالکل مختف دکھائی دیتی تھیں۔

آج اگر ان کی پرانے ڈراموں کی تصاویر یا ویڈیوز دیکھیں تو ان کے نقش، بال، میک اپ، بول چال کا انداز سب آج سے مختلف دکھائی دیتا تھا۔

لیکن آج ہماری ویب کی جانب سے پاکستان کی انہیں لیجنڈری اداکاراؤں کی ماضی کی یادگار تصاویر پر ایک نظر ڈالی جا رہی ہے جنہیں دیکھ کر ان کے چاہنے والے حیران رہ جائیں گے۔

ثمینہ احمد

پاکستان ٹیلی وژن سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی نامور اداکارہ ثمینہ احمد کو انڈسٹری میں 50 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور آج بھی وہ ایک دم جوان دکھائی دیتی ہیں۔ ملاحظہ کیجیے ان کی ماضی کی تصاویر۔

2- عتیقہ اوڈھو

12 فروری سن 1968 میں پیدا ہونے والی عتیقہ اوڈھو اپنی بہترین اداکاری کی بناء پر بہت مشہور ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلیویژن شوز کی میزبانی اور سیاست جیسے مشکل میدانوں میں سرگرم رہتی ہیں۔انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ مگر اب وہ کبھی کبھار ہی ٹی وی اسکرین پر نظر آتی ہیں۔

3- شہناز شیخ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور لیجنڈری اداکارہ شہناز شیخ لاہور میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات سن 1980 میں کی۔ ملاحظہ کیجیے ان کی ماضی کی چند یادگار تصاویر۔

3- نازلی نصر

پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت پانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ نازلی نصر کے کردار کو آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔ نازلی نصر آج بھی ٹی وی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ اپنی جوانی میں کیسی نظر آتی تھیں تصاویر دیکھیں۔

5- زیبا شہناز

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ زیبا شہناز اپنی مزاحیہ اداکاری سے دیھنے والوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں۔ ان کا شمار بھی ملکی شوبز کی لیجنڈری اداکاراؤں میں کیا جاتاہے۔ زیبا شہناز کی ماضی کی دلچسپ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

6- لیلیٰ زبیری

شوبز انڈسٹری کا بڑا اور چمکتا ستارہ لیلیٰ زبیری بھی اپنی جوانی میں بہت الگ دکھائی دیتی تھیں کہ دیکھنے والے انہیں پہچان ہی نہ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More