رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔۔تو یہ عمل لازمی کرنا ہوگا

ہماری ویب  |  Apr 06, 2021

سعودی حکومت نے پیر کے روز اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ صرف ان افراد کو رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کا شرف حاصل ہوگا جو ان تین کیٹیگریز میں شامل ہوں گے۔اور انہیں ہی کو کورونا وائرس سے محفوظ تصور کیا جائے گا۔جیساکہ وہ تمام افراد جو کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کا کورس مکمل کر چکے ہوں، ایسے افراد جنہوں نے عمرہ ادا کرنے سے 14 روز قبل ہی ایک خوراک والی ویکسین کا کورس مکمل کیا ہو اور وہ افراد جو وبا سے صحت یاب ہو چکے ہوں، انہیں عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔

مذکورہ تینوں کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے افراد کو عمرہ ادائیگی کے اجازت نامے اور مسجد الحرام میں عبادت کی اجازت دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شرائط کا اطلاق مدینہ شہر میں مسجدِ نبوی میں داخل ہونے والوں پر بھی ہو گا۔یاد رہے کہ سعودی حکام نے گزشتہ برس اکتوبر میں کرونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے شہریوں کو لگ بھگ سات ماہ بعد مسجد الحرام میں عبادت اور جزوی طور پر عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی تھی۔اس کے علاوہ مزید یہ کہا گیا کہ کہ نئی عمرہ پالیسی کا اطلاق رمضان المبارک کے آغاز سے ہو گا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پالیسی کب تک برقرار رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More