ربر پلانٹ، ایلوویرا یا پھر کوئی اور۔۔۔ شدید گرمی میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے اور بیماریوں سے بچانے والے 5 پودے

ہماری ویب  |  Apr 06, 2021

پودے انسانی صحت کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایسے میں یہ محض صحت کے لیے نہیں بلکہ دیگر فوائد بھی پہنچاتے ہیں۔ چونکہ موسمِ گرما کا آغاز ہو چکا ہے لہٰذا گھروں میں اس قسم کے پودے لازمی رکھنے چاہئیں جو ناصرف ہوا کو آلودگی سے پاک کرے بلکہ گھر بھی ٹھنڈا رکھیں۔

آئیے آپ کو ان پودوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو گھر کو ٹھنڈا رکھنے اور مختلف قسم کی بیماریوں والے جراثیم سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Peace lily

گہرے ہرے پتوں والا یہ خوبصورت پودا پیس لِلی کہلاتا ہے۔ سفید پھول اور ہرے پتوں کے مکسچر والا Peace lily ناصرف بہت سے جراثیم سے آب و ہوا کو پاک کرتا ہے بلکہ گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

Chinese evergreen

یہ پودا کافی لوگ اپنے گھر میں خوبصورتی کی وجہ سے رکھتے ہیں، بلاشبہ یہ پودا دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ ہوا کو صاف کرتا ہے اور ساتھ ہی گرمائش کو کم کرتا ہے۔

Rubber plant

ربر پلانٹ ایک عام پودا ہے جو لوگ ڈیکوریشن کے طور پر اپنے آفس یا گھر میں رکھتے ہیں۔ یہ ان ڈور پلانٹ میں کافی مقبول ترین پودا ہے۔ ربر پلانٹ کو گھر میں رکھنے سے ہوا صاف ہوتی ہے اور مختلف جراثیم سے آپ پاک رہتے ہیں۔

snake plant

snake plant جو کہ خشک جگہوں پر زیادہ اگتا ہے، ایک نہایت زبردست پودا ہے۔ اسنیک پلانٹ آلودگی سے پاک ہوا مہیا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اسے لوگ کمروں کی زینت بڑھانے کے لیے رکھتے ہیں۔

Aloe vera

گھر کی خوبصورتی بڑھانے سمیت یہ خواتین کی جلد اور بالوں کو بہتر بنانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ پودا تقریباً ہر شخص کے گھر میں موجود ہوتا ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔

٭ اِن میں سے آپ کے گھر میں کون سا پودا موجود ہے؟ ہمیں ضرور بتائیے گا۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More