آج کل زیادہ تر لوگوں کے منہ میں چھالے کیوں بن رہے ہیں؟ جانیں انہیں ٹھیک کرنے کے آسان علاج

ہماری ویب  |  Apr 06, 2021

گرمیوں کے موسم میں چھالے نکلنا عام بات ہے لیکن یہ ایک انتہائی تکلیف دہ وقت ہوتا ہے کیونکہ نہ تو کچھ کھایا جا رہا ہوتا ہے نہ ہی انسان کچھ پی سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق منہ میں چھالے بننے کی وجہ زیادہ تر بخار ہے، یا جب جسم میں کسی وائرس کے خلاف مزاحمت جاری ہوتی ہے تو چھالے بنتے ہیں، تاہم کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ برش کی رگڑ سے، مصالحے دار غذائیں کھانے سے، ہارمونز میں تبدیلی یا ذہنی تناؤ وغیرہ کے سبب منہ میں چھالے بن سکتے ہیں جبکہ چھالے ٹھیک ہونے کا دورانیہ 6 سے 8 دن ہوتا ہے۔

طریقے:

1) وٹامن ای کے کیپسول کا تیل

ایک کیپسول کو کاٹ اس کا تیل چھالوں پر لگائیں، چھالے جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

2) ایلوویرا

ایلو ویرا جیل کا دن میں 2 سے 3 مرتبہ استعمال منہ کے چھالے ٹھیک ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اس سے درد میں بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

3) نمک کا پانی

نمک ملے پانی سے 30 سیکنڈ تک کلیاں کریں، اس سے چھالوں کے ختم ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

4) بیکنگ سوڈا

یہ معدے میں تیزابی کیفیت کو معمول پر لاتا ہے، جس کی وجہ سے منہ میں چھالے بنتے ہیں، بیکنگ سوڈا سے بیکٹیریا بھی مرتے ہیں، ایک چائے کی چمچ بیکنگ سوڈا آدھے کپ گرم پانی میں ملا کر اس سے کلیاں کریں۔

٭ امید کرتے ہیں ان طریقوں سے آپ کی مشکل آسان ہو گی۔ اپنی رائے کا اظہار کرنا نہ بھولیے گا۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More