بیٹے کی شادی پر ماں کو پتہ چلا کہ ہونے والی بہو اپنی اصل بیٹی ہے پھر۔۔

ہماری ویب  |  Apr 07, 2021

یوں تو کئی ایسے دِل پگھلانے والے واقعات ہم نے دیکھے ہوں گے لیکن آج آپ کو ایسا واقعہ بتانے جا رہے ہیں جو یقیناً ڈراموں، ناولوں اور فلموں میں تو دیکھا ہو گا لیکن حقیقی زندگی میں ایسا شاز و نادر دیکھنے میں آتا ہو۔

مذکورہ واقعہ چین میں پیش آیا جب شادی کی تقریب میں انکشاف ہو کہ دولہے کہ ہونے والی بیوی اس کی بہن ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ دولہے کی والدی نے اپنی بہو کے ہاتھ کو غور سے دیکھنا شروع کیا۔ جب ساس نے اپنی بہو کا ہاتھ غور سے دیکھا تو اس کے ہاتھ پر موجود اس پیدائشی نشان کو پہچان لیا جو کہ اس کی بیٹی کے ہاتھ پر تھا۔

نشان دیکھنے کے بعد دولہے کی والدہ نے اپنی بہو کے والدین کو بلایا کہ یہ لڑکی ان کی سگی بیٹی ہے یا لے پالک تو دولہن کے والدین نے تسلیم کیا کہ یہ لے پالک ہے اور بیس سال قبل انہیں سڑک کنارے ملی تھی اور یہ ہماری سگی بیٹی نہیں ہے۔

یہ سب سننے کے بعد دولہے کی ماں نے انکشاف کیا کہ ایک حادثے میں میری بیٹی جدا ہو گئی تھی اور ہزار تلاشنے کے باوجود بھی نہیں مل پائی تھی، میں اب اسے پہچان چکی ہوں کیونکہ میں نے اس کے ہاتھ پر پیدائشی نشان دیکھا ہے۔

بعدازاں دولہے کی والدہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دولہا اس کا حقیقی بیٹا نہیں بلکہ لے پالک ہے بیٹی کی گمشدگی کے بعد اس نے بھی ایک لڑکے کو گود لے لیا تھا۔

دوسری جانب جب دولہن کے سامنے یہ بات آئی کہ اس کی ہونے والی ساس ہی اس کی حقیقی ماں ہے تو وہ اپنی والدہ کو گلے لگا کر اس قدر زار و قطار روئی کہ محفل میں شریک ہر شخص کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے، سبھی خوش و مسرت سے لبریز نظر آنے لگے کہ دو ماں بیٹی بیس سال کی جدائی کے بعد بالآخر ایک دوسرے سے مل گئے۔

٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے لازمی بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More