اداکار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ زنیرہ سے متعلق دلچسپ سوالات کے کیا جواب دیے؟

ہماری ویب  |  Apr 07, 2021

31 مارچ 2021 کو نکاح کے بندھن میں بندھنے والے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنی بیوی سے متعلق کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات دیے ہیں جن کی تصاویر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہیں۔

مداحوں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر شئیر کیں اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں جس پر لوگوں کے تبصروں کی بھرمار لگ گئی۔

لوگوں نے بڑی تعداد میں عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔

تاہم اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوالات کا ایک سیشن رکھا جس میں ان سے سوالات کیے گئے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ 'آپ کی شادی شدہ زندگی کیسی گزر رہی ہے؟' سوال کے جواب میں اداکار نے جواب دیا کہ 'بہترین'۔

کسی نے پوچھا کہ 'آپ کو اپنی بیوی کی کون سی بات سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟' جس پر عثمان مختار کا کہنا تھا کہ 'وہ ہر وقت میرا مزاق اڑاتی رہتی ہے، یہ بات مجھے اس کی بے حد پسند ہے'۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ 'آپ اپنی اہلیہ سے کہاں ملے تھے؟' اداکار نے بتایا کہ 'ہماری ملاقات ہم دونوں کے مشترکہ دوست کی وجہ سے ہوئی'۔

تاہم اداکار نے مداح کی فرمائش پر نکاح کے بعد کی تصویر بھی دکھائی۔

ایک شخص نے دریافت کیا کہ 'کیا یہ آپ کا محض نکاح تھا یا رخصتی بھی ہو گئی؟' جس پر عثمان مختار نے جواب دیا 'یہ صرف نکاح تھا، رخصتی اسی سال کے آخر میں ہو گی'۔

٭ کیا آپ کا بھی کوئی سوال ہے؟ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More