میرا وزن زیادہ تھا اور لوگ مجھے طعنے دیتے تھے پھر میں نے انڈا اور چکن کو ۔۔ جانیں ان لوگوں کی کہانی جنہوں نے تیزی سے وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 07, 2021

بڑھتے وزن میں کمی لانا انتہائی مشکل ترین کام سمجھا جاتا ہے۔ کئی بار تو آپ کو آپ کے وزن کی وجہ سے مختلف جگہوں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے آپ کو مورال بہت کم ہوجاتا ہے اور آپ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ لیکن وہیں موٹاپے کا شکار بننے والے ایسے مرد حضرات بالخصوص خواتین بھی دیکھی گئی ہیں جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پایا۔

آج ہم ایک مرد اور ایک ایسی خاتون کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے آسان ترین طریقہ کار اپنا وزن گھٹایا۔

73 کلو سے 57 کلوگرام

ان خاتون کا نام بجال دیشمکھ ہے اور ان کا تعلق بھارت سے ہے۔ حیران کن طور پر ان کے شوہر فٹنس ٹرینر ہیں لیکن اِن کی اہلیہ اپنے وزن کا خاص خیال نہیں رکھتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے رشتہ دار اور دوست انہیں طعنے دیتے تھے کہ شوہر ایک دم فٹ ہے اور آپ کو اپنے وزن کا بالکل خیال نہیں۔ خاتون سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وزن لازمی گھٹائیں گی۔ علاوہ ازیں بجال کو صحت کے دیگر مسائل بھی درپیش آرہے تھے تاہم وزن گھٹانے میں ان کے شوہر نے بجال دیشمکھ کا بہت ساتھ دیا اور ان کو بہترین ڈائٹ پلان بنا کر دیا۔

43 سالہ بھارتی خاتون صبح سویرے اٹھ کر بوائل پانی میں تھوڑا شہد اور لیموں کے چند قطرے شامل کر کے پیتی تھیں۔ ناشتے میں باقاعدگی سے روزانہ 2 ابلے ہوئے انڈے کھاتیں اور ایک گلاس دودھ کا استعمال کرتیں۔

دوپہر کے کھانے میں بجال دیشمکھ ابلی ہوئی چکن اور سبزیوں کو شامل کرتی ہیں۔ جبکہ رات کے کھانے میں دو انڈوں کی سفیدی ، اور کبھی سبزیوں کے سینڈوچ بنا کر کھا لیتیں۔

اس ڈائٹ پلان کے ساتھ وہ شام میں ورزش کرتی ہے جس میں یوگا اور خاص طور پر تیراکی شامل ہے۔ وزن گھٹانے کے بعد بجال کو نہ کوئی طعنہ دیتا ہے اور انہیں اب ہر کپڑے فٹ بھی آجاتے ہیں۔

140 سے 85 کلوگرام

یہ ایک بھارتی بزنس مین ہیں جن کا وزن 140 کلوگرام تھا، بھارتی تاجر کے مطابق مجھ سے اٹھا اور بیٹھا بھی نہیں جاتا تھا، میں کھانا کھاتا تھا تو سب میرا مزاق اڑاتے تھے، لیکن اگر میں کھانا نہیں کھاتا تھا تو مجھے چکر آنے لگتے تھے، سب کو لگتا تھا کہ مجھے صرف کھنانے کا شوق ہے، مگر میں مجبور ہوگیا تھا پھر ایک دن فٹنس ٹرینر کے پاس گیا اس نے کہا جتنا کھانا کھانا ہے کھائیں مگر صرف ان 3 چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ قبل چہل قدمی کریں۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا میں نے روزانہ 3 کچے لیموں چبا کر کھائے اور پیاز کے رس کو سلاد پر ڈال کر کھایا، اس کے علاوہ سفید والی کالی مرچ کو ہر کھانے میں استعمال کیا، لال پسی ہوئی مرچ کا استعمال بالکل چھوڑ دیا، ناشتے میں صرف اور صرف گرین ٹی کے ساتھ 5 بادام چبا کر کھاتا تھا۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More