اِن کے ایک ساتھ 3 بچے پیدا ہوئے اور پھر۔۔۔ حمل کے دوران عورت کو بڑے خطرے سے بچانے کے لیے کیا چیز لازمی کرنی چاہیے؟ ڈاکٹر وردہ کا اہم مشورہ

ہماری ویب  |  Apr 08, 2021

آج کل ہمارے معاشرے میں جہاں ہر چیز جدید اور اعلی نسل کی ہے وہیں یہ دیکھ کر دکھ کا احساس بھی فطری ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی نہیں ہوتی۔

کئی خواتین کا انتقال بچہ پیدا کرتے وقت ہو جاتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے حمل کے دوران اپنا خیال نہیں رکھا ہوتا یا پھر ڈاکٹر سے مناسب چیک اپ ہی نہیں کروایا ہوتا جس سے پتہ لگ سکے کہ آیا حمل میں کسی قسم کی کوئی پریشانی تو نہیں۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ڈاکٹر (بلاگر) وردہ سعید نے ایک اوئیرنیس پوسٹ شئیر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بے شک بہت سی خواتین کو اِس بارے میں علم ہو گا لیکن جنہیں علم نہیں، ان تک آگاہی پہنچانا ہم سب کا فرض ہے۔

ڈاکٹر وردہ لکھتی ہیں کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مِل کر اللہ پاک کی مدد سے 3 ٹرپلیٹس کی ڈیلیوری کی۔

انہوں نے کہا اِسی وجہ سے میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ Antenatal visits (قبل از پیدائش ماں کا معائنہ) بچے اور عورت کے اپنی صحت کے لیے کس قدر ضروری ہے۔ میری اس مریضہ کو پتہ ہی نہیں تھا کہ ان کے گھر ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنا معائنہ باقاعدگی کے ساتھ نہیں کروایا تھا۔

''لیکن یہ اس معاملے میں کافی خوش قسمت رہیں کیونکہ ان کی ڈیلیوری میں کسی قسم کی مشکلات نہیں آئیں''۔

تاہم شئیر کردہ دوسری تصویر میں ڈاکٹر وردہ نے ایک میسج شئیر کیا جو انہیں ان کی ایک دوست کی جانب سے موصول ہوا۔ میسج میں تحریر تھا کہ خواتین کو اس حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ بتانا پڑے گا کہ بلڈ پریشر چیک کروا لیا کریں، تین روز قبل 23 سالہ لڑکی ڈیلیوری دیتے وقت اپنی جان کی بازی ہار گئی جس کی وجہ یہ تھی کہ چیک اپ نہ کروانے کے باعث اسے معاملے کی سنگینی کا علم نہیں ہو سکا۔

ہم نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن نہیں بچا سکے، اس کے کافی زیادہ خون بہہ گیا تھا۔ اس لڑکی نے حمل کے دوران کوئی چیک اپ نہیں کروایا تھا۔

Antenatal care کیا ہے؟

ڈاکٹر وردہ کے مطابق Antenatal care یعنی ڈاکٹر سے حمل کے دوران معائنہ آپ کو نو ماہ میں کیا کیا چیزیں کرنی چاہئیں اور کیا نہیں، یہ واضح کرتا ہے۔ ساتھ ہی کسی قسم کی پریشانی یا بیماری کے خاتمہ کے لیے بھی یہ انتہائی ضروری ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے باقاعدگی کے ساتھ رابطے میں رہنا آپ کی صحت بہتر کرتا ہے۔

٭ اِس آرٹیکل کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ لوگ اس سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More