باپ کا اپنے بچوں سے پیار بھی ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ جب بیٹے اور باپ کو کھیلتا ہوا دیکھا جاتا ہے تو گھر والوں کی نظریں انہیں پر جم جاتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک باپ اپنے ننھے منے بیٹے کو گود میں اٹھائے کھلا رہا ہے اور بیٹے کو بھی اپنے والد پر اتنا پیار آتا ہے کہ وہ اچانک تیزی سے ان کی ناک پر حملہ کر دیتا ہے۔
بظاہر یوں لگتا ہے کہ جیسے بچہ اپنے والد کی ناک کو کچھ کھانے کی چیز سمجھ کر اسے کھانے کی کوشش کر رہا ہو۔
مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہوچکی ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔