پیاز جرابوں میں رکھ کر سونے یا لہسن کو تکیے کے نیچے رکھ کے سونے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ایسے راز جو جس کو جاننے کے بعد آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 08, 2021

سبزیوں کے بے شمار فوائد ہوتے ہیں جن کو کھانے سے انسان چست و تندرست رہتا ہے۔ چند سبزیاں ایسی ہیں جو بیماریوں کو دور بھگانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ان کے استعمال کا طریقہ مختلف ہوتا ہے جس سے بیمار شخص بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان 3 سبزیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

1- پیاز کو جرابوں میں رکھنا

پیاز کو تمام سبزیوں میں سب سے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں مختلف بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے، خاص طور پر یہ موسم گرما میں کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ نے پیاز کو جرابوں میں رکھ کر سونے سے متعلق طریقہ کار استعمال کرنے کے بارے میں بھی سنا ہی ہوگا کہ اس عمل کو اپنانے سے انسان دیگر بیماریوں سے نجات حاصل کرلیتا ہے۔ لیکن کیا حقیقت میں ایسا ہوتا ہے؟

متعدد افراد پرانی کہانیوں پر یقین رکھنے والے اور قدیم طب کے کئی ماہرین جرابوں میں پیاز رکھ کر سونے کے متعلق انتہائی یقین سے کہتے ہیں کہ یہ اینفکیشنز جیسے نزلہ، زُکام اور بُخار وغیرہ کو ٹھیک کر ایک ہی رات میں ٹھیک کر دیتا ہے اور یہ لوک داستانی نُسخہ کُچھ یُوں ہے کے سُرخ یا سفید پیاز کو چھیل کراسے گول گول کاٹ لیں پھر اسے اپنے پاؤں کے نیچے رکھ کر اوپر سے جرابیں پہن لیں اور سو جائیں اور جب صبح اُٹھیں گے تو آپ کی بیماری ختم ہو چُکی ہوگی۔

امریکہ کی نیشنل پیاز ایسوسی ایشن کے مُطابق یہ ٹوٹکا 15ویں صدی میں طاعون کی وبا پھوٹنے سے شروع ہُوا جب لوگوں کی بڑی تعداد اس بات پر یقین کرنے لگی کے پیاز کو کاٹ کر گھر کے مختلف حصوں میں رکھ دینے سے گھر طاعون کے جراثیموں سے محفوط ہوجاتا ہےمگر بعد میں جرم تھیوری کے آنے کے بعد یہ تھیوری بدل دی گئی۔ لیکن جدید دور یعنی آج کی تحقیق کے مطابق پیاز کو جرابوں میں رکھ کر سونے سے متعلق سائنسدان کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پیاز کو جرابوں میں رکھ کر سونے کے بہت سے فوائد بتائے جاتے ہیں مگر ان آرٹیکلز میں کسی کے پاس بھی اس ٹوٹکے کے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں جس سے ثابت ہو سکے کہ یہ واقعی ہی کارآمد ہے مگر چونکہ پیاز میں اینٹی بیکٹریل خوبیاں پائی جاتی ہیں اس لیے کُچھ ماہرین کا کہنا ہے کے اسے پاؤں پر ملنے سے جراثیم ختم ضرور ہوتے ہیں۔

2- ادرک تکیے کے نیچے رکھ کر سونا

ادرک کے فائدے تو آپ سب جانتے ہی ہیں کہ یہ کتنی فائدے مند ہے، گھٹنے کا درد ہو یا جلد کی بیماری، معدے کے مسائل ہوں یا کوئی انفیکشنز ہر قسم کی تکلیف میں ادرک اپنا کمال دکھاتی رہتی ہیں۔ اب ذرا یہ بھی تو جان لیں کہ ادرک کو تکیے کے نیچے رکھنے سے کیا ہمیں کوئی فائدہ بھی ملتا ہے یا یہ صرف بناوٹی باتیں ہیں۔

سکون کی نیند ادرک کو تکیے کے نیچے کر سونے سے ماہرین کے مطابق آپ کو چین اور سکون کی نیند آتی ہے کیونکہ ادرک میں زنک پایا جاتا ہے جو کہ نیند کو پرسکون بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سینے کی جلن ایک ٹکڑا ادرک تکیے تلے رکھ کر سونے سے سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ اس میں اینٹی انفلامینٹری خصوصیت پائی جاتی ہیں جو کہ انسان کے جسم میں خوشگوار تبدیلیاں پیدا کرتی ہے۔

ہارٹ اٹیک ادرک ہارٹ اٹیک سے بچاتی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے خون کے لوتھڑے نہیں بنتے اور کولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار رہتا ہے۔

3-کان میں درد کا لہسن سے علاج

کان کے درد کی شکایت کسی کو بھی ہو جاتی ہے، کبھی کان میں پانی چلے جانے کی وجہ سے تو کبھی زیادہ شور کی وجہ سے اور کچھ لوگوں کو تو اس لئے بھی کان میں درد ہو جاتا ہے کیونکہ وہ اونچا بولتے ہیں بہرحال آپ کے لئے ایک ٹپ موجود ہے جو آپ کو کان کے درد میں فائدہ دے سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More