آپ اتنی امیر ہیں تو کپڑے کیوں فروخت کر رہی ہیں؟ اداکارہ صحیفہ جبار اپنے استعمال شدہ لباس کیوں اور کتنے میں فروخت کر رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 09, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار کو اپنی استعمال شدہ قمیضیں ، پرس اور جوتے فروخت کے لیے پیش کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق صحیفہ جبار خٹک نے ایک فلاحی کام کے سلسلے میں بغیر آگاہ کیے اپنی مہنگی اور برانڈڈ اشیاء فروخت کے لیے پیش کیں تو لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتےہوئے انہیں لالچی قرار دیا گیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی استعمال شدہ مختلف اشیا کی تصاویر پوسٹ کیں اور ان کی قیمتیں بھی لکھیں، جو اگرچہ عام افراد کے لیے زیادہ ہوں گی، تاہم درحقیقت وہ انتہائی کم قیمتیں تھیں۔

صحیفہ جبار خٹک نے اپنا لباس، قمیض، جوتے اور بیگز بھی بیچنے کے لیے پیش کیے، جن کی انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے قیمت بھی لکھی۔

ماڈل کی جانب سے استعمال شدہ اشیاء کی اتنی زیادہ قیمت بتائے جانے پر عام لوگ غصے میں آگئے اور انہیں لالچی کہا اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ مذکورہ چیزیں ضرورت مند لوگوں کو فراہم کریں۔

تاہم اداکارہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور خود پر بلاجواز تنقید کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ کس طرح لوگوں نے ان کے کام کو سمجھے بغیر ان پر سوالات کے تیر برسانا شروع کر دیے ساتھ میں تنقید جملے بازی بھی کی۔

انسٹاگرام صارفین کی جانب سے صحیفہ جبار سے سوالا ت کیے گئے کہ کیا ان کے شوہر انہیں کپڑے خرید کر نہیں دیتے؟

ایک صارف نے پوچھا کہ اگر وہ اتنی امیر ہیں تو وہ کپڑے کیوں فروخت کر رہی ہیں؟

ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ ان سے کون اتنی رقم میں استعمال شدہ کپڑے خریدے گا، ساتھ ہی انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ غریبوں کو مفت کپڑے فراہم کریں۔

جس پر اداکارہ سے بھی برداشت نہ ہوسکا اور انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ لوگوں کے سوالوں کلا جواب دینا نہیں چاہ رہی تھیں مگر اب وہ مجبور ہوگئیں۔

صحیفہ جبار خٹک نے جوابات دیتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ یہ کیوں ضروری ہے کہ نیکی کرنے سے پہلے اس کا اعلان کیا جائے؟

صحیفہ جبار خٹک نے ساتھ ہی لکھا کہ غریب آدمی کیوں برانڈڈ چیزیں خریدے گا، اسے تو روٹی کی فکر ہوگی۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ کپڑے بیچنے کے معاملے میں تھوڑی سی لالچی ہیں، کیوں کہ اس عمل سے جتنے زیادہ پیسے ان کے پاس آئیں گے، اتنی ہی وہ زیادہ مدد کر سکیں گی۔

اداکارہ نے ایک اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اپنی کچھ استعمال شدہ چیزیں فروخت کردی ہیں اور انہوں نے ان سے چیزیں خریدنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے چیزوں کو فروخت کے لیے پیش کیا، ان کی قیمتیں 6 ہزار سے 18 ہزار روپے تک تھیں اور وہ چیزیں انہوں نے مختلف منصوبوں کے دوران خریدیں اور انہیں استعمال کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More