مجھے لگتا ہے کہ دوپٹہ ایک مکمل لباس ہے ۔۔ 5 ایسی غیر مسلم شخصیات جو دوپٹہ شوق سے پہننا پسند کرتی ہیں

ہماری ویب  |  Apr 09, 2021

انسان کی شخصیت پر نکھار اس کے لباس اور رہن سہن سے بھی آتا ہے، کوئی مکمل میچنگ کے لباس پہن کر خود کو پراعتماد بناتے ہیں تو کوئی مرضی کے مطابق لباس پہن لیتے ہیں، کچھ اپنی روایات کو دیکھ کر کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں تو کچھ کپڑوں کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر منفرد کپڑے پہن لیتے ہیں۔ آج ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو دکھائیں گے کچھ ایسی غیرمسلم خواتین جو اعلیٰ مرتبے پر فائز ہیں مگر دوپٹہ پہننا پسند کرتی ہیں۔

غیرمسلم خواتین:

٭ نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم:

نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جاسنڈا آرڈن دوپٹہ پہن کر تو بہت خوبصورت لگتی ہیں، انہوں نے کرائسٹ چرچ کے واقعے کے بعد مسلمانوں سے ہمدردی کے لئے دوپٹہ پہن کر مسجد میں گئی تھیں۔

٭ برطانوی شہزادے چارلس کی اہلیہ پرنس کمیلا پارکر:

برطانوی شہزادے چارلس کی اہلیہ پرنس کمیلا پارکر کی ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے، حال ہی میں کمیلا پارکر نے لندن کے اسلامک کلچرل سوسائٹی کی مسجد میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔مسجد میں آنے کے لیے کیمیلا پارکر نے اپنے سر پر دوپٹہ اوڑھا جبکہ انہوں داخل ہونے سے قبل جوتے بھی اتارے۔ کمیلا نے عملے سے ویکسی نیشن سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے گفتگو بھی کی۔

٭ کیٹ مڈلٹن:

برطانوی شاہی خاندان کی بہو شہزادے ولیم کی بیوی پاکستان کے دورے پر آئیں تو یہاں کے رنگ میں ڈھل گئیں، قمیض شلوار اور دوپٹے پہن کر مختلف جگہوں پر گھومی اور پاکستانیوں کے دلوں میں خوب جگہ بنائی، یہ دوپٹہ پہن کر کہیں سے غیر مسلم نہیں لگتی ہیں۔

٭ کیتھی لاریڈیسن:

برطانوی کلینیکل نرس لیڈر کیتھی لاریڈیسن کو دوپٹہ پہننا بہت اچھا لگتا ہے، انہوں نے دوپٹہ پہننے کے شوق میں ایک پاکستانی برائیڈل ویک میں بھی دوپٹہ پہن کر فوٹوشوٹ کروایا۔

٭ سمنتا ہائیث:

سمنتا ہائیث ایک نیوز اینکر ہیں جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، یہ مسلمانوں سے ہمدردی کے لئے ان کی طرح دوپٹہ پہن کر سرکاری ٹی وی پر بھی خبریں پڑھتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More