جا نیے وہ بلے باز کون ہے جس نے دس دنوں میں موٹاپے کو خیر باد کہہ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا؟

ہماری ویب  |  Apr 09, 2021

لیگز کرکٹ سے شہرت پانے والے اعظم خان کی فٹنس پر ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کام کیا جا رہا ہے، اعظم خان کو زیادہ وزن، فٹنس مسائل اور فیلڈنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن ان کے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا ہر کوئی معترف ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان کا کہنا ہے کہ فٹنس میں بہتری لانے کے لیے مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، محنت کروں گا تو فٹنس بہتر ہو گی اور اچھا پرفارم کرپاؤں گا، کم محنت کرکے زیادہ کی توقع نہیں کی جا سکتی اس لیے جتنی محنت کروں گا اتنا اچھا پرفارم کروں گا۔

مجھے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بہت محنت کررہا ہوں اور پہلے سے زیادہ فٹ اور بہتر محسوس کر رہا ہوں، مجھے لیجنڈز کی نگرانی میں ٹریننگ کا موقع مل رہا ہے اور اس کا بہت فائدہ ہو رہا ہے، میری فٹنس پر کام ہو رہا ہے اور ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے، میرا 10 روز میں 5 کلو وزن کم ہوا ہے لیکن ابھی مجھے مزید فٹنس پر کام کرنا ہے اور اسے پاکستان ٹیم کے معیار کے مطابق لے کر آنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More