65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے بڑی خبر ۔۔ جانیں ویکسین کیسے لگوائی جائے گی؟

ہماری ویب  |  Apr 09, 2021

پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے بڑی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ نجی اسپتال بھی کورونا کی ویکسین لگا رہے ہیں۔اب 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے شہری شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔یہ اقدام حکومت نے اپنے بزرگوں کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں آنے والی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کے بعد یہ پالیسی ہمارے سامنے آئی۔جسے ہم ایک بہترین پالیسی کہہ سکتے ہیں۔ جس میں بزرگوں کو پہلے رجسٹریشن کروانا لازمی تھی۔لیکن اْس وقت این سی او سی نے کہا کہ 'اس کے لیے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی جبکہ رجسٹریشن 1166 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کروائی جاسکتی ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اس کا نفاذ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ہوگا'۔یاد رہے کہ پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں صف اول کے طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد 22 فروری کو ڈاکٹروں، نرسز، فارماسسٹ اور دیگر طبی عملے کی رجسٹریشن شروع ہوئی۔

ابتدائی طور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا تھا کہ سائنوفارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چینی سیئنو فارم ویکسین فی الحال 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں تاہم آئندہ آنے والا ڈیٹا دیکھتے ہوئے 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے بھی اس کی اجازت دے دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More