سعودی عرب کے سینیما کیا کھلے ہر طرف فلموں کے ٹکٹوں کی خرید و فروخت ہی بڑھ گئی

ہماری ویب  |  Apr 09, 2021

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں میں گزشتہ برس عالمگیر موذی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات نافذ کرنے اور سنیماء گھروں میں بکنگ کیلئے نشستوں کی تعداد کم کرنے کے باوجود فلم بینی کیلئے 66 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جبکہ وزارت ثقافت کی جانب سے جاری رپورٹ میں ’بصری اور صوتی ذرائع ابلاغ کی جنرل اتھارٹی‘ کی فراہم کردہ معلومات کو بنیاد بناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سال 2019میں فلم بینی کیلئے فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی تعداد تقریبا 40 لاکھ تھی جبکہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے باوجود اس تعداد میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور مجموعی طور پر 66 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔

واضح رہے کہ 2020میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں نئے سینما گھروں کے کھلنے کے بعد مملکت میں ان کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی جبکہ سال 2019میں یہ تعداد صرف 19 تھی۔ سال 2020ء کے دوران فروخت ہونے والی ٹکٹوں کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض 34 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ جدہ 21 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ دوسرے، دمام 5.43 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ تیسرے اور ظہران 1.86 لاکھ ٹکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

اسی طرح ہفوف شہر 1.3 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا جبکہ جازان 1.28 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت کیساتھ چھٹی، جبیل 47 ہزار ٹکٹوں کے ساتھ ساتویں، تبوک 45 ہزار ٹکٹوں کے ساتھ آٹھویں جبکہ ابہا 8,373 ٹکٹوں کے ساتھ نوویں اور آخری پوزیشن پر رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More