ایک سال پہلے موبائل جھیل میں ڈوب گیا تھا اور پھر۔۔جانیے یہ موبائل کیسے اور کس حال میں ملا؟

ہماری ویب  |  Apr 10, 2021

تائیوان میں گزشتہ56 سال کے دوران ہونے والی بدترین خشک سالی نے بڑی بڑی جھیلوں کو خشک کردیا اسی قحط نے ایک شخص کو خوشی کی نوید سنادی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تائیوان میں خشک سالی سے تمام مشہور جھیلیں خشک ہو چکی ہیں وہیں ایک خشک جھیل سے ایک شخص کو چند سال قبل کھویا ہوا موبائل فون مل گیا۔

چن نامی شہری کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل پیڈل بورڈنگ کے دوران ان کا آئی فون جھیل میں گرگیا تھا لیکن گزشتہ ہفتے جھیل پر کام کرنے والے ایک ملازم کی جانب سے فون کرکے انہیں ان کا موبائل فون ملنے کی اطلاع دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ میں یہ خبر سن کر بہت خوش ہوا، میرا موبائل فون بالکل ٹھیک حالت میں موجود ہے کیونکہ اس پر میں نے واٹر پروف کور چڑھایا ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More