لڑکی نے دلہا اور دلہن کا لباس خود ہی ایک ساتھ پہن لیا۔۔۔ 5 جوڑے جنہوں نے عجیب وغریب قسم کے شادی کے لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 10, 2021

عموماً دنیا بھر میں شادی کی تقریب کے موقع پر آنے والے مہمانوں کی خصوصی توجہ دلہا اور دلہن کے لباس پر مرکوز رہتی ہے جو اپنی خوبصورتی سے جگمگا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن وہیں چند شادیاں ایسی بھی ہوئی ہیں جس میں دلہا اور دلہن کے لباس کچھ الگ یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ عجیب قسم کے نظر آئے۔

آج ہم انہیں شادہ شدہ جوڑوں کے بارے میں جانیں گے اور دیکھیں گے حیران کر دینے والے ان کے شادی کے لباس۔

1- خاتون دلہا اور دلہن دونوں

ویسے تو یہ ایک خاتون ہیں لیکن ان کا لباس دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے دولہا اور دلہا ایک ہی ہیں یا ہوسکتا ہے کہ یہ ایک فوٹو شوٹ ہو۔ بہرآل شادی کا یہ لباس بہت زیادہ ہی عجیب نوعیت کا ہے۔

2- کیک سے بنے لباس میں ملبوس دلہن

اس دلہن کا لباس کیک سے تیار کیا گیا ہے کیونکہ وہ جانتی تھی کہ شادی کے دن سب اپنے آپ میں اتنے مشغول ہوجاتے ہیں کہ کوئی دلہن کی طرف نہیں دیکھتا یہی وجہ ہے کہ مذکورہ دلہن نے اپنی شادی کے دن کو یادگار منانے کے لیے یہ راستہ اختیار کیا۔

3- کارٹون کردار کے لباس میں دلہا اور دلہن

یہ شادی کافی حیرت زدہ کر دینے والی ہے کیونکہ اس جوڑے نے مشہور کارٹون کے کردار کے لباس کو اپنی شادی کے دن زیب تن کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ تاہم ، یہ اب بھی اچھا ہے کیونکہ وہ ہر چیز کے ساتھ لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔

4- مور کے پنکھ سے تیار کردہ دلہن کا لباس

یہاں ایک اور دلہن کا جوڑہ عوام کی توجہ کا مرکز بننے والا ہے، اور اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ایک لڑکی مور کے پنکھ سے تیار کردہ لباس میں موجود ہے جسے دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔

5- روشن لباس

اس شادی کے لباس کو سب سے انوکھا کہا جا سکتا ہے۔جب آپ لائٹس بند کر دیتے ہیں تو یہ خاص جوڑا نہایت خوبصورت اور جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More