شہزادی ڈیانا کے بال چھوٹے کیوں تھے؟ جانیں انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

ہماری ویب  |  Apr 10, 2021

شہزادی ڈیانا 90 کی دہائی سے لے کر اب تک اپنی خوبصورتی اور منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، ان کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں بازاروں میں ڈیانا کے اسکرٹس اور اسکارف جو یہ اکثر گلے میں باندھتی تھیں یہ چیزیں آج بھی فروخت ہوتی ہیں۔ کیونکہ یہ شہزادی تھیں ان کا ہر انداز لوگوں کو بھایا، ہر چیز میں ان کی نقل کرنے کی کوشش کی جاتی.

مگر جب بات خوبصورت اور منفرد ہیئر شاٹ کٹ کی آتی تو لوگ یہی سوال کرتے ہیں کہ آخر کیا وجہ تھی کہ ڈیانا نے اپنے بال نہ بڑھائے جبکہ وہ جس قسم کی پراڈکٹس استعمال کرتی ہیں وہ تو فوری بالوں کی نشوونما کرتے ہیں اور ان کی یہی خاصیت ہے جس کی وجہ سے یہ اتے مہنگے ہیں۔

آج ہماری ویب آپ لوگوں کے اس سوال کا جواب آپ کو ڈیانا کے مشہور ہیئر سٹائلسٹ میک نائٹ کے ایک انٹرویو سے بتاتے ہیں جو کہ غالبً 1990 میں دیا گیا تھا۔

میک نائٹ کے مطابق:

'' 1990ء میں بالوں کے فیشن مختلف تھے کوئی بہت چھوٹے تو کوئی بہت بڑے بال رکھتا تھا، خواتین کے حوالے سے بالوں کی کشش چھوٹے بالوں میں سمجھی جانے لگی، ایک دن مجھے ڈیانا نے اپنے ہیئر سٹائلسٹ کے ساتھ بلوایا، میری ان سے ملاقات ہوئی تو ڈیانا نے کہا میک بالوں میں کون سا اسٹائل بنوایا جائے کہ شہزادیوں جیسی خوبصورتی جھلکنے لگے، میں نے کہا شیزادی مائے گڈنس! میری رائے چھوٹے ہیئر کٹ میں ہے، کیونکہ یہ آپ کے چہرے کے فیچر کے حساب سے بہت سوٹ کرے گا جس کے بعد میں نے ہی ان کے بالوں کی کٹنگ کی اور ہیئر سپرے سے بال جمائے۔''

ڈیانا کے انٹرویو میں ہے کہ:

'' چھوٹے بال ان لوگوں کو پسند آتے ہیں جن کی شخصیت ہر قسم کے فیشن میں اِن رہنے کا حوصلہ رکھتی ہے اور میں بھی انہی لوگوں میں سے ہوں۔ بڑے بال تو خواتین کرلیتی ہیں،مگر ان کو سنبھال نہیں پاتی، ایسے بالوں کا کیا فائدہ جو آپ کو حسین نہ دکھائیں۔''

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More