ملکہ الزبتھ شوہر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گی یا نہیں؟ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان سے کتنے افراد شرکت کریں گے

ہماری ویب  |  Apr 13, 2021

9 اپریل کو دنیا سے رخصت ہونے والے ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اور تدفین کی تفصیلات شاہی محل کی جانب سے جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تدفین 17 اپریل بروز ہفتہ کو کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبا کی وجہ سے پہلی بار کسی شاہی فرد کی آخری رسومات کو محدود کیا جا رہا ہے اور لوگوں سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی پابندیوں پر عمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آخری رسومات اور تدفین کے موقع پر صرف شاہی خاندان کے انتہائی قریبی افراد ہی شرکت کریں گے جبکہ تقریبات میں شاہی محل کے اعلیٰ عہدیدار بھی حاضر رہیں گے۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو سہ پہر تین بجے ادا کی جائیں گی اور ان کی تدفین سے قبل ان کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

تاہم ملکہ برطانیہ بھی شہزادہ فلپ کی جائے تدفین پر الگ سے پہنچیں گی اور ان کی تدفین بھی ونڈسر محل میں تین بجے کے بعد کی جائے گی۔

تدفین میں محض 30 افراد شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں شاہی خاندان سے الگ ہونے والے شہزادہ فلپ کے پوتے شہزادہ ہیری بھی آخری رسومات میں شرکت کریں گے مگر ان کی اہلیہ رسومات میں نہیں ہوں گی۔

آخری رسومات میں شہزادہ فلپ کے بڑے پوتے اور شہزادہ ہیری کے بھائی ولیم بھی ہوں گے مگر ان کی اہلیہ بھی آخری رسومات میں نہیں ہوں گی۔

اسی طرح شہزادہ فلپ کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس تو ہوں گے مگر ممکنہ طور پر ان کی اہلیہ بھی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوں گی۔

یوں شہزادہ فلپ کے باقی دونوں بیٹے شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ تو آخری رسومات میں موجود ہوں گے مگر دیگر اہل خانہ سے متعلق تاحال کوئی واضح تفصیلات موجود نہیں۔

رائٹرز نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More