سبزی کی تھیلی سے ایسی چیز نکل آئی کہ سب کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور پھر ۔۔ دل دہلا دینے والا واقعہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Apr 15, 2021

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ باہر سے کوئی چیز لے کر آتے ہوں تو ان میں سے لال بیگ ، چیونٹیاں اور دیگر قسم کے چھوٹے کیڑے نکل آتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں آپ کبھی تصور نہیں کر سکتے۔

آسٹریلیا کی رہائشی ایک خاتون کے اُس وقت ہاتھ پاؤں پھول گئے جب انہوں نے خریدی گئی اشیا کے پیکٹ میں سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا، خوف ناک واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں پیش آیا جہاں لیسلی نامی خاتون کے بیٹے نے بند گوبھی کا پیکٹ خرید کر گھر لایا لیکن حیران کن طور پر اس میں زیریلے سانپ کا بچہ بھی موجود تھا جو سبزی کے گرد رینگتا ہوا دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے بیٹے نے یہ سبزی قریبی سپرمارکیٹ سے خریدی تھی لیکن اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ اس میں سانپ بھی موجود ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہ ہوسکا کہ سانپ کا زہریلا بچہ شاپر بیگ میں داخل کیسے ہوا۔

خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر سانپ کی تصویر شیئر کی اور شہریوں کو الرٹ کیا کہ وہ بھی آئندہ اس طرح کی اشیا خریدتے ہوئے اچھی طرح چیک کر لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق محکمہ وائلڈ لائف کو بتایا جس کے بعد عملے نے سانپ کو ریسکیو کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More