بوتل کے نیچے کا حصہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور مائیکرویو اوون میں سے گھنٹی کی آواز کیوں آتی ہے؟ جانیں دنیا میں موجود چند ایسی چیزیں جن کا اصل مقصد آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Apr 15, 2021

روزمرہ استعمال کی مختلف چیزیں ہم روزانہ دیکھتے ہیں مگر کبھی ان کی بناوٹ اور ساخت پر غور نہیں کرتے کہ وہ اسی شکل یا ڈیزائن میں کیوں بنائی گئیں اور سب کے ڈیزائن مختلف ہیں تو کچھ چیزیں یکساں ہیں۔ یا پھر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو بلکل سادہ یا پلین بنائی جائیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن ان میں گول نشان یا گھنٹی کو کیوں بنایا جاتا ہے۔۔؟

سوفٹ ڈرنک کی بوتل:

سوفٹ ڈرنک کی بوتل کے نیچے یہ بمز یا ابھار اس لئے ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ڈرنک کے ساتھ ساتھ کچھ مقدار میں آکسیجن بھی ڈالی جاتی ہے، جس کا پریشر زیادہ ہوتا ہے اور یہ بوتلوں کے نیچے موجود ابھار یہ پریشر برداشت کرلیتے ہیں اس لئے صرف سوفٹ ڈرنک کی بوتلوں کے نیچے ایسا ڈیزائن بنایا جاتا ہے۔

مائیکرو اوون:

مائیکرو اوون میں سے گھنٹی کی آواز اس لئے آتی ہے کیونکہ یہ ایک ٹائمر ہوتا ہے جو بتاتا ہے کہ اب کھانا گرم ہوگیا مگر اکثر رات کے وقت اس میں سے آواز آنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اس کو ٹائم آؤٹ نہیں کیا ہے اس لئے یہ گھنٹی بج رہی ہے۔

لفٹ کا دروازہ

لفٹ کے دروازے کے اوپر یہ گول سوراخ اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں لفٹ کا دروازہ کھولا جا سکے، لائٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی یہ سوراخ استعمال کیا جاتا ہے/

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More