پہلی بیوی اماں نے پسند کی تھی جو مجھے۔۔۔ عمر شریف اپنی 3 شادیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Apr 17, 2021

پاکستان کے معروف کامیڈین، ڈائریکٹر، شاعر، اداکار، پروڈیوسر اور میزبان عمر شریف کی مقبولیت ناصرف پاکستان میں بلکہ ملک سے باہر بھی ہے۔ لوگ ان کے پروگرام بے حد شوق سے دیکھتے ہیں، انہیں بھارت میں بھی کافی شہرت حاصل ہے۔

عمر شریف نے حال ہی میں ٹی وی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی تفصیل سے بات کی۔ عمر شریف کی زندگی میں تین خواتین آئیں یعنی انہوں نے تین شادیاں کیں جس میں سے دو کامیاب اور ایک ناکام رہی۔

عمر شریف نے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی دیبا اماں نے پسند کی تھی جو مجھے بھی بے حد پسند تھی، دیبا ہماری پڑوسن تھی اور میری اماں کو بہت اچھی لگتی تھی۔

عمر شریف کی دوسری شادی شکیلہ قریشی سے ہوئی جو کہ خود اداکارہ تھیں لیکن بدقسمتی سے یہ شادی چل نہ سکی۔ اس حوالے سے عمر شریف نے بتایا کہ وہ اچھی خاتون تھیں لیکن قسمت میں یہ ہی تھا۔

تاہم ان کی تیسری شادی زرین سے ہوئی جن کا تعلق بھی انڈسٹری سے ہے، ان کے حوالے سے عمر شریف نے کہا کہ یہ بہت سلیقہ دار خاتون ہیں اور عقل والی ہے۔ اس کو کھانے کی میز سجانا بے حد پسند ہے۔

اپنی تین شادیوں سے متعلق عمر شریف نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More