5 مرتبہ ہم سے ہار چکے ہو، آگے کونسا جیتو گے ۔۔ بھارت t20 ورلڈکپ سے پہلے ہی پاکستان سے ڈر گیا ! نئی اشتہاری ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Oct 14, 2021

ورلڈ کپ ٹی 20 ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے جس پر جہاں پاکستانی شائقین پاکستان کی جیت کے لئے پُرعظم ہیں وہیں بُزدل بھارتی پاکستانی بیسٹ پلیئرز کے نام سے خوفزدہ بھی ہیں، مگر چونکہ بھارت کو خوش فہمیوں میں رہنے کا شوق اپنے قیام سے ہی رہا ہے لہٰذا اس مرتبہ بھی بھارت نے ایسا ہی کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے 2015 میں سٹار سپورٹ انڈیا ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے موقع موقع اشتہار بنایا گیا تھا ۔ پاکستان 5 مرتبہ انڈیا کے ساتھ ورلڈ کپ کھیلا لیکن ایک مرتبہ بھی جیت مقدر نہ آئی، جس پر انڈیا نے پاکستان کو نیچا دکھانے کی غرض سے یہ اشتہار مذید زور پکڑتا گیا۔

مگر اب اسی اشتہار کی طرز کا ایک اور اشتہار بھارت نے بنایا ہے جس میں دبئی کا مال دکھایا گیا ہے اور ایک پاکستانی پٹاخے لے کر بھارتی ٹی وی فروخت کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے کہ موقع ہے موقع اس مرتبہ تو پاکستان جیتنے والا ہے، دبئی میں بھارت کے خلاف خوب چوکے چھکے لگانے جا رہا ہے اور ورلڈ کپ جیتنے والا ہے تو کوئی اچھا ٹی وی دکھائیں جس پر بھارتی ٹی وی فروخت کہتا ہے کہ 5 مرتبہ آپ ہم سے صرف ہارے ہیں، کبھی جیتے نہیں ہیں، اس مرتبہ بھی کونسا جیتیں گے تو پٹاخے نہیں پھوٹیں گے تو کچھ تو پھوٹے گا ہی نا! اس لئے ایک ٹی وی کے ساتھ ایک ٹی وی توڑنے کے لئے فری میں ، ایک پہ ایک کی آفر۔۔

یہ اشتہاری ویڈیو یوٹیوب پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی مداح پاکستان کے خلاف نفرت آمیز کمنٹس کر رہے ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کریں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More