کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود یہ بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 17, 2021

آج کی متعدد پاکستانی شوبز سیلیبرٹیز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خاصے متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ خاص طور پر شوبز اداکار اپنے بچن کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرنا کبھی نہیں بھولتے ہیں۔

' ہماری ویب' کی جانب سے مشہور شوبز شخصیات کے بچپن کی حیران کن تصاویر پوسٹ کرنے اور صارفین سے فنکاروں کے بچپن کی تصویر کا اندازہ لگانے کا سلسلہ بہت پہلے سے چلتا آرہا ہے۔ صارفین اپنے جوابات کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں بخوبی دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

آج ہم ایک اور مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصویر لےکر حاضر ہوئے ہیں جس میں اندازہ لگانا مشکل ہے کہ آخر وہ آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں۔

اوپر موجود تصویر میں ننھی بچی کو پہچانیں اور بتائیں یہ کونسی مشہور اداکارہ ہیں۔

انہیں آپ روزانہ اپنی ٹیلی وژن اسکرین پر دیکھتے ہیں۔ اگر آپ نہیں پہچانے تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بچی کونسی مشہورایکٹریس ہیں۔

مذکورہ تصویر موجود ننھی بچی آج کی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ہیں اداکارہ نے اپنی بچپن کی تصویر اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 3 برس تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More