مریم نواز کی تقاریر کون لکھتا ہے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Oct 17, 2021

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق مختلف خبریں مداحوں کی توجہ کا مرکزبنی رہتی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ مریم نواز سیاستدان ہونے کے ساتھ ایک مشہور سیلیبریٹی بھی بن گئی ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

گزشتہ روز فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی یم) کا جلسہ منعقد ہوا جس میں مریم نواز سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا۔

مریم نواز نے خود انکشاف کیاکہ جلسے کے لیے ان کی تقاریر کون لکھتا ہے۔

مریم نواز جن کے ہر جلسے کے بعد اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی تقریر کو بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے فیصل آباد میں جلسہ کیا گیا جس میں مریم نواز کی جانب سے کی گئی تقریر کو خوب پسند کیا گیا۔

جلسے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے مریم نواز کی تقریر کی بھرپور انداز میں تعریف کی گئی۔

ایسے میں عماد حسین نامی صارف نے ٹوئٹر پر مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں ایک کاغذ اور قلم ہے جس سے وہ کچھ تحریر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

صارف نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’میم کیا آپ اپنی تقریر خود لکھتی ہیں؟‘

ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اگر خود لکھتی ہیں تو خدا کی قسم کمال لکھتی ہیں ، اللّٰہ تعالٰی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ وہ اپنی تقریر کا ایک ایک لفظ خود لکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More