گاڑی کی سیٹ گندی ہوگئی ہیں تو اسے کیسے صاف کریں؟ جانیے یہ آسان طریقہ جو آپ کی گاڑی کو اندرونی طور پر خوبصورت بنا دے

ہماری ویب  |  Oct 18, 2021

پاکستان میں گاڑی کی صفائی ستھرائی کے لیے بہت سی سروسز دستیاب ہیں۔ آپ کو ہر بڑے شہروں میں متعدد اِدارے مل جائیں گے جو آپ کی گاڑی کو چمچماتی سواری کا روپ دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

فیس بک اور دیگر ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے اشتہارات اکثر نظر آتے رہتے ہیں۔ یہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے گاڑی کو اندرونی اور بیرونی صفائی کرتے ہیں کیوں کہ گاڑی کی نشستیں، ڈیش بورڈ اور اندر موجود دیگر چیزوں کی صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے کہ جتنی گاڑی کے رنگ کی دیکھ بھال اہم ہے۔ وہیں اکثر کارڈرائیوز کے لیے گاڑی کی سیٹیں صاف کرنا مشکل کام بن جاتا ہے۔ نشستوں میں کبھی کبھار ایسے گہرے دھبے بن جاتے ہیں جو گاڑی کی اندرونی خوبصورت کو خراب کا باعث بنتے ہیں۔

آج ' ہماری ویب' .com کی جانب سے گاڑی رکھنے والے صارفین کے لیے ایسی آسان ٹپ بتائی جا رہی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی گاڑی کی نشستیں باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔

گاڑی کی نشتوں کو چمکانے اور انہیں نیا جیسا بنانے کے لیے 'بیکنگ سوڈا' لکی ضرورت درکار ہوگی۔

سب سے پہلے بیکینگ سوڈا کا ڈبہ یا پاؤچ کھولیں، اس کے بعد تھوڑا تھوڑا گاڑی کی سیٹ پر ڈالنا شروع کریں۔ اس کے بعد کسی چھوٹے کپڑے کو گیلا کریں پھر اس پر بیکینگ سوڈا لگا کر دھبوں والی جگہوں پر اچھی طرح صاف کریں۔آپ بیکینگ سوڈا کو تھوڑا تھوڑا کر کے سیٹ پر ڈال لیں اور گئیلے کپڑے کی مدد سے سیٹ کو اچھی طرح صاف کرلیں۔

بیکنگ سوڈا کی مدد سے کار کی نشستوں کو صاف کرنے کے بعد آپ فوری طور پر بہترین نتائج حاصل کریں گے۔

کپڑے کی نشستوں کی صفائی

بازار میں گاڑیوں کی نشستیں (سیٹ) صاف کرنے کے لیے مختلف مصنوعات دستیاب ہوتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی اچھی برانڈ کا محلول خرید لیں یا چاہیں تو کپڑے دھونے والے پاؤڈر کو نیم گرم پانی میں گھول کر اپنے گھر پر ہی تیار کرلیں۔ اگر سیٹ کوور پر گہرے دھبے ہیں تو محلول میں لہسن کا استعمال کیجیے۔ البتہ لہسن کی بو دور کرنے کے لیے بعد از استعمال اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔ محلول سے صاف کرنے کے بعد بال خشک کرنے والی مشین (ہئیر ڈرائیر) سے سکھا بھی سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More