شوگر بھی کنٹرول کرتا ہے اور کمزوری کو بھی دور بھگاتا ہے ۔۔ مسمی کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Oct 18, 2021

مسمی کا تعلق بھی ترشادہ پھلوں کے خاندان سے ہی ہے اور یہ بھی مالٹے کی ایک خاص قسم ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نے کئی فوائد رکھے ہوئے ہیں- آج ہم ان فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے یہ پھل ترش خاندان سے تعلق ضرور رکھتا ہے لیکن اس میں کٹھاس نہیں ہوتی بلکہ یہ میٹھا ہوتا ہے لیکن میٹھا بھی اس میں برائے نام ہی ہوتا ہے-

توانائی ک زخیرہ:

اس لیے اس پھل کو مریض استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے اور آپ کے جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ مسمی کا جوس نکال کر بیمار شخص کو پلائیں تو بھی اسے تندرستی حاصل ہو گی۔

منرلز سے بھرپور:

مسمی میں کاپر،پوٹاشیم،آئرن ،کیلشیم اور وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ماہرین طب کے مطابق اس کا مزاج گرم تر ہے مسمی لاغر افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس کے علاوہ ایسے افراد جن میں جگر کی گرمی ہو وہ بھی اس کا رس نکال کر پی سکتے ہیں۔ اگر آپ دن میں چھ مسمی کھا لیں تو سارا دن آپ کو بھوک نہیں لگے گی اس کے علاوہ مسمی کا کھانا پھوڑے پھنسیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور خارش میں بھی اس کا کھانا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔

موسمی بیماریوں کے خلاف مؤثر ہو سکتا ہے:

مسمی کھانے سے نظر بہتر ہو جاتی ہے نظر کی کمزوری دور ہوتی ہے اس کے علاوہ مسمی عمر میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے- مسمی کا جوس پینے سے کھانسی کو آرام ملتا ہے مسمی کا جوس پینے سے بخار میں یا بعد کی کمزوری دور ہو جاتی ہے مسمی گلے کی سوزش ،نزلہ و زکام اور سردیوں میں ہونٹ پھٹ جانے سے ہمیں محفوظ رکھتی ہے اگر کسی کو قبض کی شکائت ہو تو وہ مسمی کے جوس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر لے قبض فوراً دور ہو جائے گی۔

پوٹیشئیم کے فوائد:

اس میں موجود پوٹاشیم کی وجہ سے یہ ڈائیریا،اسہال اور پیچش میں مفید ہوتی ہے اس کے علاوہ قے اور متلی سے بھی بچاتی ہے۔اگر کسی کو خون والا پاخانہ آ رہا ہو تو اسے مسمی کھلائیں خون آنا بند ہو جائے گا۔مسمی میں مٹھاس کم ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں-

ذیابطیس کے خلاف:

اس میں ذیابیطس کا علاج بھی ہے دو چمچ مسمی کا جوس ،چار چمچ آملہ کا جوس اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ لینے سے ذیابیطس کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔اگر منہ کا کینسر ہو تو مسمی کے جوس کو گرم پانی میں ملا کر لینے سے آرام ملتا ہے اگر متواتر مسمی کا استعمال کیا جائے تو یہ دل کے امراض میں فائدہ مند رہتی ہے کیونکہ مسمی شریانوں میں خون کے بہاؤ کو رواں رکھتی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More