مجھے شادی نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں مجھے آزاد رہنا پسند ہے ۔۔ جانئیے اداکارہ ہُما نواب کے زندگی کے چند سچ جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Oct 20, 2021

سینئر اور ورسٹائل پاکستانی اداکارہ ہُما نواب سے کون واقف نہیں ہے۔ اداکارہ کی پہلی فلم ماہ میر تھی جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

حال ہی میں اداکارہ ہما نواب نے ایک میکزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

ہما نواب نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے غیر شادی شدہ عورت ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میں ایک آزاد پسند ہوں ، میں اپنی آزادی کا غلط استعمال نہیں کروں گی لیکن میں آزاد رہنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میری شادی ہوتی تو میں اپنے خاندان کے ساتھ ناانصافی کرتی کیونکہ مجھے نہیں پسند کہ کوئی حکم دے اس لیے میرے لیے ویسی زندگی گزارنا مشکل۔

ہما نے کہا کہ ہر فرد کو اپنی مرضی کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصلہ ہے۔ کسی کو شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا جاتا ، شادی کرنا یا نہ کرنا کسی کا اپنا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے۔

اداکارہ نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں اپنے ذہن میں دوہری سوچ رکھتے ہیں کہ آپ اسے سنبھال سکیں گے یا نہیں ، تب شادی نہ کریں۔ ہما نواب نے مزید کہا کہ یہ آپ کے ساتھ زندگی بھر کا تنازعہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیے اور میں اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ اس عمر میں مجھے کس قسم کے کردار ملیں گے۔ اب تک شادی نہ کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی خود مختاری عزیز تھی اسی لیے بنا شادی کے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اپنے اس فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More