رات کے وقت موبائل فون چارج کیوں نہیں کرنا چاہیئے؟ جانیئے اس کے وہ نقصانات جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہیں ہوں گے

ہماری ویب  |  Oct 20, 2021

موبائل فون آج کل دنیا بھر کے تمام لوگوں کی اولین ضرورت اور ترجیح بن گیا ہے کیونکہ اس چھوٹے سے پٹارے سے آپ کہیں بھی بیٹھے بیٹھے دنیا بھر کی خبریں حاصل کر سکتے ہیں۔

لیکن ہم موبائل فون اتنا استعمال کرتے ہیں کہ دن بھر اسے چارج کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا اور پھر ہم دن بھر کی مصروفیات سے فارغ ہو کر رات کے وقت موبائل فون چارج پر لگا کر سوجاتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا آپ کے لئے اور آپ کے فون کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ آیئے آج ہم آپ کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہیں۔

رات کے وقت موبائل فون کیوں چارج نہیں کرنا چاہیئے؟

رات کے وقت موبائل فون چارج پر لگا کر سونے کا سب سے پہلا اور بڑا نقصان تو یہ ہے کہ بیٹری مکمل چارج تو ہو جاتی ہے مگر موبائل فون کی بیٹری میں ہیلیئم موجود ہوتا ہے جو ضرورت سے زیادہ پاور ملنے پر پھر سے چارج ہوئی بیٹری کو کم کر دیتا ہے اور بیٹری خراب ہو جاتی ہے۔

ایسا کرنے میں سب سے بڑا خطرا یہ ہے کہ اگر بیٹری کو مستقل طور پر کئی گھنٹوں الیکٹرک پاور ملتی رہے تو موبائل فون میں بلاسٹ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ سالوں سے روزانہ ایسا ہی کر رہے ہیں تو آپ کا فون تو خراب ہوگا ہی ساتھ ہی الیکٹری سٹی ضائع بھی ہوتی رہے گی۔

رات کے وقت موبائل فون چارج پر لگا کر سونے کا ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ اس سے چارجر کی صحت پر بھی نقصان پڑے گا، اور اگر چارجر کا تار ہلکی کوالٹی کا ہے تو یہ موبائل کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More