عمر میں کم لیکن قد 8 فٹ لمبا ۔۔ جانیے پاکستان کا یہ لمبا ترین شخص کون ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 20, 2021

وہ کہتے ہیں نہ ریکارڈ تو بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔ اس طرح آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے کم عمر لمبے ترین انسان کے بارے میں بتائیں گے، جس کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب سے ہے۔

حق نواز کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب سے ہے، حق نواز کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا کم عمر طویل القامت انسان ہے۔ حق نواز کا کہنا ہے کہ بڑے قد کے فائدے کم اور نقصان زیادہ ہوتے ہیں۔ حق نواز کے مطابق ان کا اس وقت قد 8 فٹ ہے۔

اس نے بتایا کہ کہیں آنے جانے میں اور خاص طور پر چھوٹے گھر میں رہنے کی وجہ سے مجھے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حق نواز کے مطابق میرے سائز کے جوتے بھی عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔ جبکہ سواری کیلئے بھی مشکلات پیش آتی ہے۔ اس نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے میں نے بہت مرتبہ حکومت سے اپیل بھی کی ہے کہ میری مدد کی جائے۔

حق نواز نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ محلہ والے مجھ سے تنگ ہیں، کیونکہ گاؤں کے گھروں کی دیواریں چھوٹی ہوتی ہے تو میں آرام سے ان کے گھر میں دیکھ سکتا ہوں۔ اس نے کہا کہ اس وجہ سے میں زیادہ تر گھر میں ہی بیٹھا رہتا ہوں۔

حق نواز نے کہا کہ لمبے قد کی وجہ سے ہڈیوں کے مسائل کا شکار ہوں۔ مجھے اچھی خوراک کی ضرورت ہے، اور اپنی صحت کو بہتر رکھنے کیلئے میرے پاس اتنی رقم موجود نہیں۔

وہ چاہتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس کی مدد کی جائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا روشن کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More