گھر کا دروازہ ہی اتنا نایاب ہے کہ ۔۔ مکیش امبانی کے مہنگے ترین گھر کے دروازے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 20, 2021

مکیش امبانی کی دولت اور امیری کے چرچے تو پوری دنیا میں ہی ہوتے ہیں اور آپ نے سنا بھی ہو گا کہ یہ یوں کھانا کھاتے ہیں یا یہ کپڑے پہنتے ہیں تو آج ہم آپکو بتائیں گے مکیش امبانی کے گھر کے مین گیٹ پر جو گیٹ نصب ہے اس کی کیا کیا خصوصیات ہیں، جو یقیناََ آپ کو معلوم نہیں ہوں گی۔

مکیش امبانی کے گھر کا باہر جو گیٹ ہے یہ خود بہ خود کھل جاتا ہے جب بھی گھر کی کوئی گاڑی اس کے پاس آتی ہے تو بلکل اسی طرح جب بھی گھر کی کسی گاڑی نے باہر جانا ہو تو بھی یہ خود کھل جاتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک کمپوٹرائزڈ گیٹ ہے اور یہ سب کام اس لیے یوں اتنی آسانی سے ہو جاتے ہیں کیونکہ گھر کی تمام گاڑیوں کا ڈیٹا اس میں محفوظ (سیو) ہوتا ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے اگر کوئی دوست احباب یا پھر کسی اور کی گاڑی اس کے پاس آئے تو کیا یہ کھل جاتا ہو گا تو جی ہاں یہ کھل جاتا ہے مگر مکمل تصدیق کرنے کے بعد جیسا کہ اگر کسی اجنبی کی گاڑی گیٹ کے قریب آئے تو یہ خود بہ خود ہی پہلے دیکھتا ہے کہ کار میں کتنے بندے بیٹھے، اس کا کار کا وزن کتنا ہے اور اس کار کا نمبر کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔

پوری تصدیق کرنے کے بعد جب اسے گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے اجازت ملتی ہے تو یہ پھر خود ہی کھل جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس کی سب سے بڑی خصوصیات یہ ہیں کہ اگر اس گیٹ پر بم کا حملہ بھی ہو جائے تو بھی گھر والے محفوظ رہیں گے اور سب کچھ گیٹ اپنے پر برداشت کر لیتا ہے۔ مزید یہ کہ ان کے گھر کا نام انٹیلیا ہے۔

واضح رہے کہ مکیش امبانی کا یہ گھر بھارت کے شہر ممبئی میں واقع ہے جہاں مکیش امبانی خود، انکی بیوی نیتا امبانی، 2 بیٹے آکاش اور اننت امبانی اور بیٹی ایشا امبانی رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More