70 سالہ ضعیف خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا

ہماری ویب  |  Oct 20, 2021

اولاد اللہ کی دی ہوئی وہ نعمت ہے جس کا شکر انسان لفظوں میں ادا نہیں کرسکتا پھر چاہے وہ کم عمر میں اولاد دے دے یا پھر بڑی عمر میں اپنا کرشمہ دکھا دے۔ بالکل ایسا ہی بھارت کی ریاست گجرات کی 70 سالہ خاتون کے ہاں ہوا، جن کو خدا نے 70 سال کی عمر میں بچے کی خوشی سے نوازا جس پر سب ہی حیران ہیں کیونکہ عموماً خواتین 40 سال کی عمر کے بعد ماں نہیں بن پاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رپرتعلقہ کے مورا گاؤں کے 75 سالہ ولجی بھائی رباڑی اور 70 سالہ جیووبین رباڑی 45 سال سے شادی شدہ ہیں لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔

جیووبین رباڑی اتنے سال سے اولاد کی خواہش مند تھیں لیکن کوئی خوشخبری نہیں ملی جس کے بعد بڑھاپے میں انہوں نے آئی وی ایف بے بی کا سنا تو اس نے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نریش بھانوسالی سے رابطہ کیا اور اولاد کی خواہش کا اظہار کیا البتہ یہ ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن۔ خاتون اور ان کے شوہر نے اولاد کی خاطر یہ قربانی بھی دی اور بالآخر ان کے ہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی۔

واضح رہے ان کا بچہ ایک ماہ کا ہوچکا ہے لیکن ان بھارتی میڈیا پر اس کی خبریں وائرل ہوئیں ہیں۔

بچے کا نام لالو رکھا گیا ہے جس کو موراگاؤں کے لوگ دیوی ماں کا نیا روپ قرار دے رہے ہیں۔ بچے کی پیدائش پر گاؤں والے بھی بہت خوش ہیں اور اس کے والدین کی خوشی تو دیدنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More