انار روزانہ کھانے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ جانیے انار کے 5 کرشماتی فوائد جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

ہماری ویب  |  Oct 25, 2021

انار ایک خوش نما پھل ، ذائقے میں کھٹا میٹھا، اور رنگ میں سرخ لال ہوتا ہے۔ انار وہ پھل ہے جو ہمارے نبی کریم ﷺ کو بے حد پسند تھا۔

اب آپ سوچیں کہ یہ پھل ہمارے پیغمبر اکرم ﷺ کو اتنا پسند تھا تو اس کے کتنے بے شمار فوائد موجود ہوں گے۔

موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی سر ُخ انار اپنی بہار دکھانے لگتے ہیں۔ انار ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے جسے قرآن پاک نے جنت کا میوہ قرار دے کر مختلف جگہوں پر اس کا ذکر کیا ہے۔ انار‘ جسے انگریزی میں (pomegranate) کہتے ہیں ‘کا اصل وطن ایران ہے جب کہ اس کی باقاعدہ کاشت کا آغاز بھی ایران سے ہوا تھا۔

قدیم تہذیب میں اسے خوشحالی، فراوانی اور زرخیزی کا پھل بھی کہا جاتا رہا ہے۔

انار کے دانوں کے بھرے ایک کپ یا 174 گرام سے جسم کو 7 گرام فائبر، 3 گرام پروٹین، وٹامن سی کی روزانہ درکار مقدار کا 30 فیصد حصہ، وٹامن K کی روزانہ درکار مقدار کا 36 فیصد حصہ، فولیٹ کی روزانہ درکار مقدار کا 16 فیصد حصہ اور پوٹاشیم کی روزانہ درکار مقدار کا 12 فیصد حصہ ملتا ہے۔

Hamariweb.کوم اپنے پڑھنے والوں کے لیے آج انار کے کرشماتی فوائد لے کر حاضر ہوئی ہے جو بیمار افراد کے لیے بے حد مفید ثابت ہوں گے۔

1- دل کی بیماری کے لیے مؤثر

انار میں موجود نمک کا تیزاب معدے کو طاقت فراہم کرتاہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انار امراض قلب کے افراد کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں خون صاف کرتا ہے۔ انار یرقان، تلی کے امراض ، کھانسی، بھوک میں کمی اور ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے۔

2- سینے کے امراض کے لیے مفید

انار کے رس میں شہد کا اضافہ کیا جائے تو بڑھاپے میں کمی ہوتی ہے۔ انار کے ایک گلاس جوس میں 2چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے۔ معدے، جگر اور سینے کے امراض کے لئے انار ایک مفید پھل ہے۔

3- ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھے

ایک تحقیق کے مطابق انار کے جو س میں ہائی اینٹی آ کسیڈنٹس پایا جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک اور ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔

4- جوڑوں کے درد کے لیے معاون

انار کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا چاہیے کیونکہ یہ جوڑوں کے درد کے لیے انتہائی معاون پھل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انار میں موجود نباتاتی مرکبات ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جو جوڑوں کے امراض کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

5- یادداشت بہتر بنائے

ایسے کچھ شواہد بھی سامنے آئے ہیں جن کے مطابق انار سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More