کیا آپ کی انگلیوں کی لکیریں آنکھ کی شکل جیسی ہیں ۔۔ جانیے انگلیوں کی لکیریں آپ کے بارے میں کیا راز بتاتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

انگلیوں کے نشانات صرف شناختی کارڈ کے لیے نہیں ہوتے بلکہ ۔ یہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بھی بہت کچھ ظاہر کرتے ہیں۔

آپ کی انگلیوں پر موجود لکیریں آپ کے خصائص، آپ کی صلاحیتوں کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہیں اگرچہ زیادہ تر سائنسدان اس پر یقین نہیں رکھتے۔

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کا فنگر پرنٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہیں آیئے جانتے ہیں۔

*انگلیوں کی لکیریں خیموں کی طرح

اگر آپ کی انگلیوں کی لکیریں درمیان میں خیموں (Tents) کی شکل ظاہر کر رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک طرح کے مزاج کے ہیں۔ یعنی ایک لمحے میں آپ خوش ہوسکتے ہیں لیکن اگلے ہی لمحے آپ اور غیر دلچسپی کا مظاہرہ بھی دکھا سکتے ہیں۔

*ریڈیل کی صورت میں انگلیوں کی لکیریں

اگر اپ کی اُنگلیوں کی لکیریں ریڈیل (Radial) شکل کی ہیں، تو اس کا مطلب ہے آپ بہت زیادہ سوال کرتے ہیں اور ساتھ ہی دوسروں پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان لکیروں کی شکل والے افراد اپنی زندگی میں آزاد رہنا پسند کرتے ہیں۔

* آنکھ کی شکل والی انگلیوں کی لکیریں

اگر آپ کی انگلیوں کا پرنٹ ایک مور کی آنکھ جیسا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس بہترین قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ آپ فنکار ہیں اور ہر چیز کی سمجھ رکھتے ہیں۔

* بل کھاتی ہوئیں انگلیوں کی لکیریں

بل کھاتی ہوئیں فنگر پرنٹ اس بات کی علامت ہے کہ ایسے افراد مختلف کاموں میں متحرک رہنا پسند کرتے ہیں۔ آپ کو اپنے طور پر زندگی گزارنا پسند ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More