سونا سستا ہوگیا ۔۔ جانیے سونے کی قیمت میں کتنے ہزار کمی آگئی؟

ہماری ویب  |  Oct 28, 2021

دن بہ دن پاکستان میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، جبکہ چینی سے پیٹرول تک ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم اس مہنگائی کے دور میں سونے کی قیمتوں میں کمی آنا ایک خوش آئند بات ہے۔

خبر کے مطابق آج ملک سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی دیکھی گئی۔ تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔

جبکہ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ 7 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کم ہوئے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 789 ڈالر فی اونس ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More