13 لاکھ کے ہینڈ بیگ کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج ۔۔ حنا پرویز بٹ کو مہنگے برانڈڈ سامان کے ساتھ احتجاج کرتے صارفین نے انہیں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Oct 28, 2021

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی سینئر رہنما حنا پرویز بٹ نظر آئیں جو سوشل میڈیا پر انتہائی تنقید کا نشانہ بنیں۔

جیسا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے ۔ ہر ماہ پیٹرول، بجلی، پانی، گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو رہا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پستی چلی جا رہی ہے۔

ایسے میں مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کو مہنگائی کے خلاف احتجاج میں لاکھوں کے سامان کے ساتھ دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

چینل کی ویب سائٹ کے مطابق، احتجاج کے دوران حنا پرویز بٹ کے پاس جو ہینڈ بیگ موجود تھا اس کی قیمت $7,800 ہے، تقریباً 13 لاکھ 51 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتی ہے۔

تاہم، سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں کہ کس طرح مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز برانڈڈ کپڑوں، بیگز اور جوتوں کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے نکلیں ہیں اور ساتھ ہی ان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

امبر خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 13 لاکھ روپے کا بیگ اور 1.8 لاکھ روپے کے جوتے کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج۔

صبا حیدر نے لکھا کہ برانڈڈ لباس پہن کراور برانڈڈ بیگ اٹھائے مہنگائی کے خلاف احتجاج، آپ وہ غریبوں کا درد کیسے سمجھیں گی؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More