شعیب اختر یا نعمان نیاز، آخر بدتمیزی کس نے اور کیوں کی؟ پروگرام میں بریک کے بعد کیا ہوا؟ وسیم بادامی نے بڑا انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Oct 28, 2021

شعیب اختر نے یا نعمان نیاز نے، آخر بدتمیزی کس نے کی اور کیوں کی، وسیم بادامی نے سب بتا دیا، سوشل میڈیا اور نشریاتی اداروں پر مسلسل نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان کی نوک جھونک پر خبریں چلتی نظر آ رہی ہیں جس میں یہی بحث جاری ہے کہ آخر غلطی کس کی ہے۔

جس کے بعد اب وسیم بادامی کی جانب سے بھی ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، شعیب اختر کی بریک کے دوران کیا گفتگو ہوئی وسیم بادامی نے اپنے شو میں سب واضح کر دیا۔

شعیب اختر کی بریک کے دوران کیا گفتگو ہوئی؟

وسیم بادامی نے اے آر وائی نیوز پر اپنے پروگرام کے دوران بتایا کہ جب شعیب اور نعمان نیاز کے درمیان نوک جھونک ہوئی تو بریک کے بعد غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں نے دونوں کو سمجھایا اور گلے بھی ملوایا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وہ آن ائیر کہہ دیں گے کہ یہ سب مزاق تھا اور ریٹنگ کے لئے کیا گیا تھا۔

جب آن ائیر یہ بات کہہ دی گئی تو ایک مرتبہ پھر بریک ہوا اور شعیب اختر نے نعمان نیاز سے کہا کہ یہ جو کچھ بھی پروگرام میں ہوا ان کو اس کا بہت افسوس ہے اور نعمان آن ائیر شعیب سے معافی مانگ لیں اور اس بات کو یہیں ختم کریں۔

لیکن! نعمان نیاز نے ان کی بات کو خاطر میں نہ لیتے ہوئے اَن سُنا کر دیا اور اور معافی نہیں مانگی جس پر شعیب اختر نے اسی وقت یہ فیصلہ لیا کہ وہ یہ شو چھوڑ دیں گے اور آن ائیر پاکستان کے نیشنل ٹی وی سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے اُٹھ کر چلے گئے۔

جس پر نعمان نیاز نے کوئی بھی ری ایکشن دیئے بنا شو کو جاری رکھا اور ایک مرتبہ پھر شعیب اختر کو نظرانداز کر دیا۔

وسیم بادامی نے اپنے زرائع سے یہ معلومات حاصل کیں اور اپنے شو میں شیعب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان بریک کے بعد ہونے والی گفتگو سے عوام کو آگاہ کیا، جس کے بعد کون غلط تھا اور کون صحیح اس بات کا اندازہ عوام بخوبی لگا سکتی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More