خود مسلمان ہیں مگر غیر مسلم سے شادی کر لی ۔۔ جانیئے پاکستان کی وہ کون کون سی مشہور شخصیات ہیں جنہوں غیر مسلم سے شادی کی؟

ہماری ویب  |  Oct 28, 2021

شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دو دلوں کو ساری عمر کے لئے ایک کر دیتا ہے آج کل زیادہ تر لوگ پسند کی شادی کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اکثر لوگ ایسے بھی ہیں جو خود تو مسلمان ہیں مگر محبت کی خاطر غیر مسلم سے بھی شادی کر لیتے ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے بہت سے ستارے ہیں جنہوں نے اپنی پسند سے غیر مسلموں میں شادی کی اور آج بھی ایک ساتھ خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں، وہ کون سے اداکار ہیں اور انہوں نے کس سے شادی کی آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جنہوں نے غیر مسلم سے شادی کی

• حسن احمد اور سُنیتا مارشل

پاکستانی معروف اداکار حسن احمد نے بتایا کہ وہ ایک فیشن شو کو ڈائیریکٹ کر رہے تھے جہاں ان کی ملاقات سنیتا مارشل سے ہوئی اور انہیں پہلی ہی نظر میں سنیتا سے محبت ہو گئی، لیکن جب ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو دونوں خاندانوں میں کافی مسئلے ہوئے کیونکہ سنیتا ایک عیسائی خاندان سے ہیں جبکہ حسن احمد مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم کافی مشکل کے بعد آخر ان دونوں کے گھر والے مان ہی گئے۔

• نور بخاری

نور بخاری پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک جانی مانی اداکار ہیں جو اب انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں، انہوں نے وکرم نامی ایک ہندو تاجر سے شادی کی تھی، مگر شادی کے 2 سال بعد نور نے اس سے خلاء کے لیا، نور کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسلمان ہو جائیں گے مگر وہ نور کو ہندو ہونے پر زور دینے لگے اور یہی وجہ تھی کہ نور نے وکرم سے علیحدگی اختیار کر لی۔

• وسیم اکرم

وسیم اکرم کی پہلی بیوی مسلمان تھیں جو کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں جس کے بعد وسیم اکرم کو ایک جیون ساتھی کی ضرورت تھی، وسیم جب ایک میچ کے لئے آسٹریلیا گئے تو وہاں اس کی ملاقات شنائرہ اکرم سے ہوئی اور کچھ سال بعد ان دونوں نے شادی کرلی، وسیم اکرم کے پہلی بیوی سے 2 بیٹے جبکہ شنائرہ سے ایک بیٹی بھی ہے۔

تو دوستوں یہ تھے پاکستان شوبز انڈسٹری کے وہ نامور اداکار جنہوں نے مسلمان ہوتے ہوئے بھی محبت کی خاطر غیر مسلم سے شادی کی۔

آپ اور کونسے ایسے اداکاروں کو جانتے ہیں جنہوں نے غیر مسلموں سے شادی کی ہماری ویب ڈاٹ کام کے فیس بُک پیج پر جا کر کمنٹ کر کے ہمیں ضرور بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More