رات کو نیند نہیں آتی، بے چینی ہوتی ہے تو ۔۔ جانیے رات بھر سکون سے سونے کے لیے بیڈ روم میں موجود کن چیزوں کو باہر نکالنا پڑے گا

ہماری ویب  |  Jan 15, 2022

آج کل کے مشینی دور میں لوگوں کے مسائل اور پریشانیاں اتنی زیادہ ہیں کہ ان کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ایسے میں لوگ بے خوابی کا زیادہ شکار نظر آتے ہیں،اور اچھی نیند کے لئے دوائیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔لیکن کچھ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو کہ ہمارے بیڈروم میں ہوتی ہی تو اس سے ہماری نیند میں خلل پڑتا ہے،اور یہ چیزیں ہماری نیند اڑانے کا بھی باعث بنتی ہیں ۔درج ذیل میں ہم ان ہی کچھ چیزوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جو ہماری نیند میں رکاوٹ بنتی ہیں ۔

نیلی روشنی:۔

ٹی وی،لیپ ٹاپ،اسمارٹ فون، ٹیبلٹ،یہ وہ چیزیں ہیں جن کی مخصوص نیلی روشنی نیند کوبھگانےکا سبب بن جاتی ہے۔اس کی شعاعیں ہمارے دماغ کے لئے بھی نقصان دہ ہیں،خاص کر رات کو یہ چیزیں اپنے سرہانے رکھنے سے گریز کریں۔اگر پرسکون نیند چاہتے ہیں تو ان چیزوں کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے آپ سے دور کردیں۔

پالتو جانور:۔

اگر آپ کے گھر میں کوئی پالتو جانور مثلاً کوئی کتا بلی ہے تو اس کو رات میں اپنے بیڈروم سے دور رکھیں،اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ جانور رات میں آپ کو بےآرام کر سکتے ہیں،دوسرے ان کے بالوں وغیرہ سے الرجی ہونے کا امکان ہوتا ہے۔جس سے نزلہ اور چھینکیں شروع ہو سکتی ہیں ۔

فیملی فوٹو:۔

ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ فیملی کی تصاویرآپ کو فرائض اور ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہیں،جس سے آپ کے ذہن پر بوجھ پیدا ہوتا ہے،دوسرا یہ کہ فیملی کے حوالے سے جو مسائل ہوتے ہیں وہ ذہن سے نہیں نکل پاتے۔اس لئے فیملی کی تصاویر کم از کم اپنے بیڈروم سے دور رکھیں۔

بکھرا سامان:۔

کمرے میں پھیلا ہوا یا بکھرا ہوا سامان بھی ذہنی الجھن کا سبب بنتا ہے۔اس لئے سونے سے پہلے کمرا سمیٹ لیں تاکہ ذہن پرسکون ہو جائے۔

کھانے پینے کی چیزیں:۔

کھانے پینے کا سامان بیڈروم میں لے کر نہ جائیں کیونکہ بستر پر بیٹھ کر کھانے سے کھانے پینے کے ذرات بستر پر گرتے ہیں اور بے چینی،کھجلی اور بے آرامی کا باعث بنتے ہیں۔دوسرے ان کھانے پینے کے ذرات کی وجہ سے کیڑے مکوڑے بھی آسکتے ہیں۔جو آپ کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں۔

تکیوں کا ڈھیر:۔

آپ کے بستر پر اگر تکیوں کا ڈھیر لگا رہتا ہے تو سمجھ لیں کہ یہ بھی آپ کی بےآرامی کی بڑی وجہ ہے۔بستر پر ایک یا زیادہ سے زیادہ دو تکیے ہونا چاہیے،ورنہ آس پاس جتنے زیادہ تکیے ہو ں گے اتنی ہی آپ کی نیند ڈسٹرب ہو گی۔

سگریٹ کودورکریں:۔

اپنے بیڈروم کو نو اسموکنگ زون بنائیں۔سگریٹ کی بو اور اس کا دھواں بھی نیند کو اڑانے کا سبب ہوتا ہے۔یا اگر دن بھر بھی وہاں سگریٹ پی جاتی رہی ہےاور کمرے میں دھوپ اور ہوا کا گزر نہیں ہے تو کمرے میں مستقل بو اور کثافت جمع ہو جائے گی جو صحت کے لئے بھی مضر ہے اور نیند کے لئے بھی اچھی نہیں ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More