اقرار الحسن چھاپہ مارتے ہوئے پوری ٹیم کے ساتھ جاتا ہے اور شنایہ کو دیکھو اکیلی ہی چلی گئی ۔۔ شنایہ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Jan 16, 2022

نجی ٹی وی چینل کے ایک ڈرامے 'عشقِ لا ' میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی اور گلوکار اذان سمیع خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ اذان سمیع خان بطور اداکار کسی ڈرامے میں پہلی بار کام کر رہے ہیں۔

ڈرامہ میں سجل علی 'شنایہ' جبکہ اذان سمیع خان 'ازلان' کا کردار اداکر رہے ہیں۔ شنایہ اور ازلان کی محبت بھری جوڑی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

اب مذکورہ ڈرامہ سیریل عشقِ لا کی 12ویں قسط میں شنایہ کی موت واقع ہوجاتی ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شنایہ کے کردار کے مرنے پر لوگ یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ان کے کردار کو ابھی زندہ رکھنا چاہئے تھا۔

آیئے دیکھتے ہیں لوگوں کے دلچسپ تبصرے۔

عاشی احمد نے شنایہ کی موت پر کمنٹ کیا کہ اقرار الحسن مرد ہوکر پوری ٹیم کے ساتھ ہتھیاروں کے ساتھ جاتا ہے اور شنایہ واردات کے مقام پر پیٹ میں بچہ لے کر گئی۔

ایک صارف نے سجل کی اداکاری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مجھے رُلا دیا، سجل کی اداکاری خوبصورت تھی اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک ورسٹائل آرٹسٹ ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ شنایہ کا کردار ختم نہیں کرنا چاہیئے تھا، وہ میڈیا کی لڑکی تھی، اور میڈیا بہت طاقتور ہے۔

عائشہ گل نامی صارف نے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سجل علی ایک عمدہ اداکارہ ہیں لیکن مجھے اذلان کی اداکاری پسند نہیں ان کی جگہ احد رضا میر، احسن خان یا حمزہ علی عباسی بہترین آپشن تھے۔

ڈرامہ سیریل عشقِ لا میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ سہیل سمیر، عظمیٰ حسن، عثمان پیرزادہ اور سیمی راحیل نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More