ایک بیٹی انتقال کر گئی تھی دوسری بیٹی کو اللہ زندگی دے ۔۔ اداکار سجاد کشور اور ان کی فیملی سے متعلق چند ایسی باتیں جو شاید آپ بھی نہ جانتے ہوں

ہماری ویب  |  May 25, 2022

پاکستان کے معروف اداکار سجاد کشور گذشتہ روزجہاں فانی سے رخصت ہوئے۔ ان کی وفات 89 سال کی عمر میں آج راولپنڈی میں ہوئی۔

سجاد کشور کا شمار پاکستانی فلمز اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ”آخری شب، وارث“ سجاد کشور کے مشہور ٹی وی سیریلز ہیں اور ”آئینہ، مہربانی، زندگی، خدا کے لیے“ وغیرہ سجاد کشور کی فلمیں ہیں۔

سجاد کشور ایک کے حوالے سے معلوم ہوا کہ وہ ایک محنتی انسان تھے۔ انہوں نے اپنی محنت اور کام میں لگن کی وجہ سے اتنی شہرت حاصل کی تھی۔ سجاد کشور پر جب بڑھاپا طاری ہوا تو ان کی زندگی ایک کمرے میں بستر پر گزری۔ کیونکہ وہ چلنے پھر سے قاصر ہوچکے تھے۔

اداکار سجاد کا آخری انٹرویو جو انہوں نے ایک ویب ٹی وی کو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور کامیابی سے متعلق گفتگو کی۔ آیئے جانتے ہیں کہ بڑھاپے میں ان کی زندگی کس طرح گزر رہی تھی۔

گفتگو کے آغاز میں انہوں نے بتایا کہ ان کا وارث ڈرامہ سیریل ایک وقت میں بہت مقبول ہوا تھا جو ان کا بھی پسندیدہ تھا۔ میں نے اس میں شیر محمد کا کردار ادا کیا تھا۔

تمغہ امتیاز سے نوازے جانے والے مقبول اداکار سجاد حیدر کشور نے کہا کہ مجھے لوگوں کا بہت پیار ملا جسے میں اپنے سینے سے لگائے رکھتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں جب باہر جاتا ہوں تو میری بہوویں اور بچے بڑی محبت سے دیکھتے ہیں اور میں ان سے بہت شفقت بھرے لہجے میں بات کرتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ حکومت نے انہیں کچھ نہیں دیا لیکن عزت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے میری مدد کی جس کے بعد میں نے اپنے کام میں محنت کی اور کامیاب ہوا۔

سجاد حیدر کشور نے بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے گھر پر رہتا ہوں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں دیئے جانے والے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میرے تمام ایوارڈز کی دیکھ بھال میری بیٹی کرتی تھی۔

سجاد حیدر کشور نے اپنی اہلیہ سے متعلق کیا کہا، دیکھیئے ذیل میں موجود دلچسپ ویڈیو میں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More