عامر کے ساتھ جھونپڑی میں رہ لوں گی ۔۔ ہر قیمت پر عامر لیاقت کی چوتھی بننے کی خواہش مند یہ 4 لڑکیاں کون ہیں؟

ہماری ویب  |  May 25, 2022

شادی کو یادگار بنانے کا خواب ہر لڑکی کا ہوتا ہے اور ہر لڑکی یہ بھی چاہتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی سب سے اچھا اور خوبصورت ہو۔ لیکن عامر لیاقت کی طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستانی لڑکیاں عامر لیاقت حسین کی چوتھی بیوی بننے کیلئے بے تاب ہیں، آئیے جانتے ہیں کہ یہ کون کون ہیں۔

شاہین:

شاہین نامی اس لڑکی کا بیان وائرل ہورہا ہے جو کہتی ہے کہ میں بچپن سے عامر لیاقت کو پسند کرتی ہوں اور اب ان کی چوتھی بننے کیلئے تیار بیٹھی ہوں۔ ہاں اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں تو میں ان کا اتنا خیال رکھوں گی کہ وہ نشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑدیں گے۔ ان کے ماضی میں جو کچھ ہوا مجھے وہ سب یاد نہیں کیونکہ وہ اب ماضی کا حصہ بن گیا۔

ماریہ:

ماریہ نامی یہ لڑکی بھی عامر لیاقت سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں انہیں بچپن سے ٹی وی پر دیکھتی آ رہی ہوں اور میرا دل مانتا ہی نہیں کہ وہ ایسے انسان ہونگے جو بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہ کریں اور نشہ کریں۔ یہی نہیں ماریہ نامی یہ لڑکی جو رحیم یار خان کی رہائشی ہے کہتی ہے کہ مجھے کوئی نہیں دانیہ کی طرح 11 کروڑ چاہیے اور نہ ہی عیش و عشرت کی زندگی بس عامر کا ساتھ چاہیے، چاہے پھر یہ مجھے جھونپڑی میں ہی کیوں نہ رکھے۔

120 کلو وزنی عورت :

اب ایک ایسی لڑکی سامنے آ گئی ہے جسے ان کے ماضی سے کوئی سروکار نہیں کہتی ہیں کہ عامر لیاقت زندگی کے جیون ساتھی کے روپ میں ضرور چاہیے۔ مگر اب عامر لیاقت حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس عورت کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک اور راستے میں ہے ، مجھے شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند۔ اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عامر لیاقت صاحب اب تک کوئی اور شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہاں یہ بھی بتا دینا ضروری ہے کہ عامر لیاقت حسین نے جو یہ ویڈیو شیئر کی وہ ایک مشہور ویب ٹی وی انٹرویو کی ہے ۔

دانیہ کی دوست علیزے :

عامر لیاقت کا تو کسی کو معلوم نہیں کہ یہ چوتھی شادی کس سے کریں گے مگر دانیہ شاہ کی دوست نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں وہ بتا رہی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہے۔ علیزے نامی یہ لڑکی ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہتی کہ : '' میں دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی۔ میں ہر حال میں ان کی بیوی بننے کے لیے تیار ہوں۔ دانیہ جھوٹ کہہ رہی ہے۔ اگر وہ اس کو نشہ کرنے کا بولتا تھا تو کیوں کیا اس نے؟ عامر لیاقت کا نام تمیز سے احترام سے لینا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More