تھائی رائیڈ ہے یا کوئی اور بیماری؟ منہ میں چمچ رکھ کر صحت کا حال جاننے کا انتہائی آسان طریقہ

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

چمچ عام طور پر کھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چمچ منہ میں رکھنے صحت کے مسائل کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہے تو اس کا آسان اور دلچسپ طریقہ کار آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے آپ نے کرنا یہ ہے کہ اسٹیل کا ایک چمچ لیں اور اسے منہ میں چند منٹ کے لیے دبا لیں۔ اپنی زبان کے لعاب سے چمچ گیلا کریں۔ اس کے بعد چمچ منہ سے نکالیں اور پھر اسے ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال لیں اور اسے سورج یا لیمپ کی روشنی میں رکھ دیں اور ایک منٹ تک انتظار کریں۔ ایک منٹ بعد چمچ چیک کریں۔ اگر چمچ میں کوئی داغ یا پھر کوئی بدبو نہ آرہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو صحت کے مسائل نہیں ہیں۔

اگر چمچ سے بدبو آرہی ہے تو اس کا مطلب آپ کو پھیپھڑوں یا پیٹ کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس ہوسکتی اور گردوں کا مسئلہ بھی درپیش ہوسکتا ہے۔ اور اگر چمچ میں داغ آرہے ہیں یا کوئی رنگ میں بدلاؤ نظر آتا ہے تو خبردار ہوجائیں۔ اگر چمچ میں سفید یا پیلی اور موٹی تہہ نظر آئے تو اس مطلب یہ ہے کہ آپ کو تھائی رائڈ غدود صحیح کام نہیں کر رہے اور ان میں خرابی پیدا ہوچکی ہے۔ اور مزید یہ کہ چمچ میں سفید داغ بن گئے ہیں تو اس کا مطلب نظام تنفس میں انفیکشن کی علامت ہیں اور نارنجی نشان گردوں کی بیماری کی علامات ہیں۔

علاوہ ازیں چمچے سے اگر کسی میٹھی شے کی بو آرہی ہو تو یہ ذیابطیس ٹائپ ون یا ٹو کی نشانی ہوسکتی ہے۔ جبکہ جامنی رنگ کی پرت ہائی کولیسٹرول کی سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More