کیڑے بھی ہوتے ہیں اور ۔۔ بارش کا پانی پینے سے انسان کو کیا ہو سکتا ہے؟ سائنس کا حیران کن انکشاف

ہماری ویب  |  Jun 24, 2022

کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن اس سب میں بارش کے پانی سے متعلق سائنس بہت کچھ کہتی ہے، جس پر ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی پریشانی ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سائنس نے بارش کے پانی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے، اس معلوماتی انکشاف سے نہ صرف صارفین کو بھی حیرت ہوئی بلکہ احتیاط کا ایک موقع بھی ملا ہے۔

Centers For Disease Control and Prevention کی رپورٹ کے مطابق بارش کے پانی میں کیڑے مکوڑے تو موجود ہوتے ہی ہیں مگر ساتھ ہی جراثیم بھی موجود ہوتے ہیں۔ اگرچہ بارش کا پانی کئی طریقوں سے کارآمد ہو سکتا ہے چاہے چھت صاف کرنے کے لیے، ہاتھ صاف کرنے لیے مگر اس پانی کو پینے سے صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

بارش کے پانی میں جراثیم، وائرسز، دیگر انسانی صحت کو نقصان پہچانے والی چیزیں اور کیمیکل موجود ہو سکتا ہے جو کہ انجانے میں آپ کے لیے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

اس سب میں شہر کا موسم بھی کافی اثر انداز ہو سکتا ہے، جیسے کہ اگر آپ کے شہر میں آندھی، دھول مٹی کی صورتحال ہے تو یہ بارش کو زمین پر آنے سے پہلے ہی نقصاندہ بنا سکتی ہے۔ دوسری جانب آپ کے گھر، چھت، زمین پر موجود کیمیکل، جراثیم اس پانی کو مزید خطرناک بنا سکتے ہیں۔ اکثر چھتوں پر موجود بارش کے پانی میں بچے اور بڑے نہا بھی رہے ہوتے ہیں اور وہی پانی منہ میں جانے پر کوئی شکایت بھی نہیں کرتا ہے۔

اسی لیے سائنس کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو آپ کو بارش میں نہاتے ہوئے احتیاط برتنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More