کائنات امتیاز کی شوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل، شوہر کو کلین بولڈ بھی کر دیا

ہماری ویب  |  Jun 27, 2022

قومی وومن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ سیر سپاٹے کرنے شمالی علاقہ جات پہنچ گئیں جہاں دونوں میاں بیوی کی ساتھ میں کرکٹ کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کائنات امتیاز پہلے بیٹنگ کرتی ہیں جبکہ اُن کے شوہر انہیں باؤلنگ کراتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو باشو ویلی اسکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ہے جو متعدد سوشل میڈیا پیجز پر چل رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات امتیاز نے پہلے شوہر کی باؤلنگ پر اونچے اونچے شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔

جب کائنات کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔

خیال رہے کرکٹر کائنات امتیاز رواں سال 26 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھیں اور ان کی رخصتی 30 مارچ کو ہوئی۔ ان کی شادی کی تصویروں نے بھی سوشل میڈیا پر سماء باندھ دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More