بیٹی کی شادی میں انتقال کر جانے والے باپ کی شرکت، بیٹی اسٹیج پر باپ کو دیکھ کر حیران و پریشان، جذباتی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 29, 2022

باپ میں بیٹیوں کی اور بیٹوں میں باپ کی جان بستی ہے۔ اور جب کسی بیٹی کی شادی میں باپ موجود نہ ہو تو وہ تقریب اسے بہت بھاری محسوس ہوتی ہے۔ کچھ ایسے ہی جذباتی مناظر کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھنے میں جب کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص اپنی بیٹی کی شادی میں پہنچ گیا۔ لیکن آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیسا کیسے ممکن کہ ایک مرا ہوا آدمی شادی کی تقریب میں اور وہ بھی تیار ہوکر بیٹی کے بیاہ میں پہنچ گیا؟

آپ کے سوال کا جواب دینے کے لیے، ہمیں آپ کو بتانا ضروری ہے کہ مذکورہ ویڈیو جس نے انٹرنیٹ پر صارفین کو رلا دیا۔ جذباتی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہن کا بھائی اپنی بہن کو شادی پر بڑا اور غیر معمولی سرپرائز دیتا ہے۔ بھائی نے اپنی بہن کو کورونا سے انتقال کرجانے والے اپنے مرحوم والد کا مجسمہ تحفے میں دیا جس کے بعد اہلخانہ نے جذباتی ہوکر رونا شروع کر دیا۔

یوٹیوب پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ جب دلہن سائی ویشنوی اور اس کی ماں جے شری سبرامنیم نے شادی میں شوہر سبرا منیم کے مومی مجسمہ کو دیکھا تو وہ دونوں پہلے تو حیران ہوئیں اور پھر آبدیدہ ہوگئیں۔

بیٹی نے اپنے والد کے مجسمے کو گلے سے لگایا اور چومتی رہی جبکہ دیگر رشتہ داروں نے بھی اسے گلے لگایا اور جذباتی ہو گئے۔ شادی میں مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا، پورے خاندان نے اس کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

آن لائن شیئر ہونے کے بعد اس ویڈیو کو 8 ملین سے زیادہ ویوز ملے۔ تاہم، انٹرنیٹ اس پر کافی تقسیم تھا۔ کچھ صارفین نے اسے انتہائی جذباتی پایا، دوسروں نے اسے سراسر خوفناک قرار دیا۔ تو کسی نے اسے تکلیف دہ بھی قرار دیا۔

ویڈیو دیکھیئے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More