مائیکرو ویو اوون کے دروازے پر سیاہ جالیاں کیوں ہوتی ہیں؟ وہ عام گھریلو چیزیں جن کا اصل مقصد آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Jun 29, 2022

ہم روزانہ سوشل میڈیا پر بہت سے سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمارے سوال ہمارے تخیل کی حدود سے باہر نہیں جاتے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم انٹرنیٹ پر ہر چیز ڈھونڈ کر اُسے جان چُکے ہیں مگر بہت سی بے شمار عام چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے اردگرد موجود ہیں لیکن ہمیں ان چیزوں کے استعمال کا اصل مقصد معلوم نہیں ہوتا۔ جو آہم آج اس آرٹیکل میں جانیں گے۔

1- فرینچ فرائیز کے ڈبے میں چُھپا کیچ اپ ہولڈر

یہ بات یقینا آپ کو پہلی بار معلوم ہوئی ہوگی کہ جب آپ میک ڈانلڈ یا کسی بھی ریسٹورینٹ کھانا کھانے جاتے ہیں تو وہاں فرینچ فرائز کے ڈبے میں موجود حصے کو نظرانداز کردیتے ہیں۔ تو فرینچ فرائی کے باکس میں یہ حصہ دراصل کیچ ڈالنے کے لیے ہوتا ہے۔

2- ٹی شرٹ میں وی شیپ

ٹی شرٹ میں مختلف ڈیزائن بنے ہوتے ہیں۔ لیکن بعض کمپنیوں کا صارفین کا زیادہ خیال ہوتا ہے۔ بعض ٹی شرٹ میں وی کی شکل بنی ہوتی ہے لیکن آخر یہ کیوں ہوتی ہے کیا آپ بتا سکتے ہیں؟ ٹی شرٹ کے گلے پر وی شیپ (تکون) کا خاص کردار ہوتا ہے وہ یہ کہ جب آپ کو پسینہ آئے تو اس وی شیپ والی جگہ پر جاکر جذب ہوجاتا ہے۔ خیال رہے ایسی قمیض سن 1930 میں کھلاڑیوں کے لیے بنائی گئی تھی۔

3- کریڈٹ کارڈ کچن میں بھی استعمال ہوتا ہے

کریڈٹ کارڈ مشکل حالات میں آپ کے کام آتا ہے کیونکہ اس میں پیسے محفوظ ہوتے ہیں۔ لیکن کریڈٹ کارڈ کچن میں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ ہوگئے نا حیران! اگر آپ کے پاس چھری نہ ہو، تو کریڈٹ کارڈ کام آسکتا ہے۔آپ اپنے کارڈ کے کنارے کی مدد سے نرم کھانے، جیسے کیک کاٹنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

4- مائیکروویو پر سیاہ جال

ہم میں سے بعض لوگوں کا یہی ماننا ہوگا کہ مائیکرو ویو اوون کے دروازے پر سیاہ جال صرف اس لیے ہوتے ہیں کہ ہم اپنے کھانے کے گرم ہونے کے نظارے سے لطف اندوز نہ ہوسکیں۔ درحقیقت، جب حفاظت کی بات آتی ہے تو یہ چھوٹے جال بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان سیاہ جالیوں کے بغیر ہم مائیکرو ویوز سے نکلنے والی شعاؤں کے نقصان دہ اثر و رسوخ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مائیکرو ویو کے اندر موجود الیکٹرو میگنیٹک شعاﺅں کو باہر آنے سے روکنے کے لئے ایک دھاتی جالی استعمال کی جاتی ہے۔ اس جالی سے بنے مزاحمتی ڈبے کو ”فیراڈے کیج“ کہا جاتا ہے، جو کہ الیکٹرومیگنیٹک شعاﺅں کو اپنی سطح سے منعکس کرکے باہر آنے سے روکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More