پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹیلنٹ ہنٹ میں انگلینڈ اور پشاور زلمی کے اسٹار بیٹسمین کی شرکت

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں ، گلوبل زلمی کلبز کے کرکٹرز اور چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے نیوکاسل میں منعقد ہوگا ۔ پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور پشاور زلمی کے اسٹار ٹام کوہلر کیڈمور ٹرائلزلینے موجود تھے۔

زلمی ٹی وی سے گفتگو میں ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور محمد اکرم کو برطانیہ میں مل کر بہت خوشی ہے ۔ ان ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ٹرائلز میں بیٹنگ اور باولنگ کا اچھا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ پاکستان میں سپر لیگ میں اچھا وقت گزارا، پشاور زلمی بہترین فرنچائز ہے اور ان کے ساتھ پر لمحے کو انجوائے کیا۔

ٹام کوہلر نے کہا پاکستانیوں کی مہمان نوازی شاندار ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات شاندار تھے۔ ٹام کوہلر نے کہا کہ وہ پاکستانی کھانوں کے بھی مداح بن گئے ہیں۔ چکن قورمہ بہت لذیذ تھا جبکہ میٹھے میں گلاب جامن کا ذائقہ آج بھی نہیں بھولا۔

پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹرائلز کے دوسرا مرحلہ کل گلاسگو میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More