اب پان کھائیں نہیں پان کو پئیں۔۔۔کراچی میں ہر جگہ پان ملک شیک کے چرچے

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

اچھا کھانا پینا ہرانسان کا حق ہے، کہتے ہیں کہ انسان دو وقت کی روٹی کمانے کے لئے ہی ساری جدوجہد کرتا ہے۔ ایسے میں جب جیب میں پیسے بھی ہوں اور کچھ اچھا کھانے پینے کا دل چاہے تو پھراکثر باہر نظر دوڑائی جاتی ہے کہ کہاں اچھا کھانا ملے گا، ویسے تو پورے پاکستان میں ہر شہر کے اپنے ہی ذائقے اور پکوان ہیں لیکن کراچی وہ شہر ہے جہاں ہر شہر اور ہر گاؤں کا فرد موجود ہے اسی لئے کراچی میں کھانے پینے کی ورائٹی بھی بہت ملتی ہے اور یہاں کے کھانوں کے منفرد ذائقے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔

کراچی لانڈھی نمبر1 میں ایک نیا ملک شیک متعارف کروایا گیا ہے جس میں پان کا ذائقہ ہی نہیں پورا کاپورا پان شامل کیا گیا ہے۔ لوگ اس کو بہت پسند کر رہے ہیں ۔ اس اسٹال کے مالک محمد ساجد کا کہنا ہے کہ میرے والد اور بھائی 50 سال سے پان کا کام کر رہے ہیں تو میں نے یہ سوچا کہ اب اس کے ساتھ کچھ نیا کیا جائے۔ تو میں نے اس کا تجربہ کیا پہلے 6 مہینے میں مختلف تجربے کرتا رہا اس کو آزماتا رہا کہ کس طرح اس کو مزیدار اور ریفریشنگ بنایا جائے،اپنے باپ دادا کے کام کو آگے بڑھانے اور اس کام کو عزت دینے کے لئےمیں نے کوشش کی جستجو کی اور اللہ نے عزت دی۔ اس پان ملک شیک میں برف، فل کریم دودھ، آئسکریم سوڈا، ملک پاؤڈر،چینی، پان کے پتے (جن کو کوکونٹ کے ساتھ پلینڈ کر کے پیسٹ بنایا ہے)، وہ ڈالتے ہیں،پسی ہوئی سونف، گھر کا بناہوا گلقند،مینتھول ڈالتے ہیں جو ٹھنڈک پیدا کرتی ہے۔ اسکا چھوٹا گلاس 80 روپے کا اور بڑا گلاس 100 روپے کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان کے اسٹال پر ضرور آئیں اور یہ پان ملک شیک ضرور ٹرائی کریں ان کو مزا آجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہم مینگو پان ملک شیک بھی لا رہے ہیں، اور پان لسی بھی لارہے ہیں۔ ان سب میں پان کا ذائقہ ہو گا۔ جو لوگ پان کھاتے ہیں وہ بھی اس کو ضرور آزمائیں اور جو پان نہیں کھاتے وہ بھی ضرو ٹرائی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More